شکریہ ڈرون !!

x boy

محفلین
شکریہ ڈرون !!

آپ کے فائدوں و برکتوں کا کیا کہنا ،جو کام برسہا برس سے زعمائے ملک و ملت ، علماء امت بھی سرانجام نہ دے سکے وہ آپ کے کچھ ہی جلووں سے ممکن نظر آنے لگا ہے بھلا قوم نے بھی کبھی جاگنا تھا ! یہ تو اپ کی گھن گرج والی آواز کا کمال ہے کہ اسلام کے نعرے گلی گلی کوچہ کوچہ پھیلنے لگےہیں ہر طرف روشنی و اجالہ ہونے لگا ہے واللہ آپ کے دھماکے سے اتنی روشنی نہیں پیدا ہوتی جتنی اس کے بعد چاروں طرف پھیلتی ہے ایمان کی روشنی ! یہ وطنیت کا بت آپ نے ہی توڑنا تھا کون شہید کون مردار ، کون خدا کا وفادار کون غدار، کون بہادر کون بزدل، کون مجاہد کون دہشت گرد یہ فرق سمجھانا حنیف قلندری یا طاہر شکرقندی کے بس کی بات نہیں تھی یہ فرق تو آپ نے سمجھایا ہے ۔ بہت بہت شکریہ
بس تھوڑی سی کسر باقی ہے اصل میں اس قوم کی بیماری چائنز سے بھی بدتر ہے کیا کرے آپ کا نشہ ہی ایسا تھا چائینز کو دی گئی افیون سے بھی زیادہ زود اثر ، اوپر سے شرک و کفر کا گھوٹا ، جاگنے میں تھوڑا وقت لے رہی ہے یوں کریں کہ اپنا ایک جلوہ جماعت اسلامی کے اگلے جلوس پر بھی دکھا دیں یہ منور حسن بھی نا حکیم اللہ کو شہید کہتا پھرتا ہے ! اور تحریک انصاف کو تو ضرور سبق سکھائیں ،غضب خدا کا اپنی بلی اپنے کو ہی میاوں !!! نواز برادران تو خیر ازلی بزدل ہیں لیکن کیا پتہ کہ کچھ جذباتی سے مشیران کے مشورے میں آجائیں اور قدرت ان غیر فطری لیڈران کو لیڈر بننے کا ایک اور موقع میسر کردے ویسے بھی آپ کے یار مشرف کو پکڑ رکھا ہے ان ظالموں نے ۔ چھٹی کروائیں ان کی بھی عجب عذاب ڈالا ہوا ہے مولوی فضل بھی نیٹو سپلائی روکنے کی بات کرتا ہے اگر ڈیزل کے ٹھیکے ختم ہوگئے ہوں تو رہایش گاہ کے اردگرد چھوٹا موٹا سا جلوہ کروا دیں تاکہ یہ بھی انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام لکھوا سکیں ،یہ تبلیغیے جو شلوار اونچی کرکے سر پربستر اٹھا کر ادھر ادھر آتے جاتے رہتے ہیں ویسے تو بیچارے شریف لوگ ہیں ان کی تاریخ بھی ان کی امن پسندی پر گواہ ہے لیکن لگے ہاتھوں رائے ونڈ کے اوپر سے بھی کچھ چکر لگا لیجیے گا ان کی نفری میں جہاد کی وجہ سے کافی کمی ہونے لگی ہے ان کا بھلا ہوجائے گا !ہوسکے تو ان حملوں کا ڈرون آپیرٹیر زرداری کو بنا لیں بیچارہ جب سے حکومت سے گیا ہے کہیں سے کچھ نہیں کما پارہا !! یہ دھیان رکھیے گا کہ کہیں ڈرون کا سودا ایران کے ساتھ نہ کردے بڑا ظالم ہے یہ باپ کو بھی نہیں بخشتا!!
دست بدست گزارش ہے کہ یہ کام ضرور کریں وگرنہ لوگ طالبان کو ہی ہیرو سمجھتے رہے گئیں ہنگو سے لاہور ، کراچی ،پشاور ، کوئٹہ کچھ دور نہیں ہیں بس یہیں پر چھپے ہوئے ہیں یہ ! یہ بیداری آپ ہی کے سبب ہونی ہے
از: ڈاکٹر عاطف بیگ
 
Top