شب بھر مجھے آغوش میں سونے تو دو

شب بھر مجھے آغوش میں سونے تو دو
یہ وصل کے لمحات ہیں کھونے تو دو
وہ شخص جس کے واسطےہوں جی رہا
اس زندگی میں اس کا ہی ہونے تو دو
روکے نہ مجھ کو آج رونے سے کوئی
اشکوں سے دل کی دھول کو دھونے تو دو
اک حسن کا پیکر ہے اور میں تنہا
کیا حسن کیا جمال ہے کھونے تو دو
وہ جا رہا ہے چھوڑ کے مجھکو علی
لگ کے گلے اس کے مجھے رونے تو دو
 
Top