شاہ عبدالطیف بھٹائی کا مزار

شاہ عبدالطیف بھٹائی کا مزار

کچھ روز قبل بھٹ شاہ اور شاہ عبدالطیف بھٹائی میوزیم کی تصاویر پوسٹ کی تھیں، جو توقع کے برخلاف بہت پسند کی گئیں۔ اس قدر ’’پزیرائی‘‘ کے بعد سوچا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار کی ویڈیو بھی کیوں نہ پوسٹ کر دی جائے؟ کیونکہ مزار کی صرف ایک تصویر ہی پوسٹ کی تھی اور وہ بھی مزار کے باہر کی تھی۔ مزار کے اندر چونکہ اندھیرا تھا اس لئے تصویریں دھندلی آرہی تھیں۔
فلیش آن کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ لہٰذا بہتر یہی سمجھا کہ مووی ہی بنا لی جائے۔

اس مووی میں مزار کے علاوہ مزار کے ’’فقیروں‘‘ کی بھی مووی ہے۔ مزار کے فقیر کون ہوتے ہیں۔ اس بارے میں بی بی سی کی ویب سائٹ سے یہ اقتباس ملاحظہ فرمائیں!
-------------------------------------------------------------------
بھٹ شاہ اور اس کی نواحی بستیوں میں فقیروں کے بہت سے گروپ ہیں۔ہر رات کسی ایک گروپ کی باری ہوتی ہے۔ یہ فقیر کلام گانے کے علاوہ مزار پر آنے والوں کے لئے دعا بھی کرتے ہیں اور یہاں تبرک بھی بانٹا جاتا ہے۔ یہ روایت بتائی جاتی ہے کہ اٹل اور اچل نامی دو بھائیوں کو شاہ لطیف نے خواب میں آکر اپنا کلام گانے کا طریقہ سمجھایا اور ہر سُر کا الاپ بھی سمجھایا۔ پھر وہ دونوں بھائی بھٹ شاہ پہنچے سُروں کی موسیقی ترتیب دی۔ مزار کے اندر شاہ کے فقیر شاہ جو رسالو میں سے کسی ایک داستان کی بیت اور وائی گاتے ہیں۔ ہر داستان کو سُر کا نام دیا گیا ہے جیسے سُر سارنگ یا سُر سوہنی۔ ہر سُر کو گانے کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے۔ شاہ کے گنج میں چھتیس سُر ہیں اور تقریباً پانچ ہزار پانچ سو بیت ہیں۔ (یہ معلومات بی بی سی اردو کی ویب سائٹ سے حاصل کی گئیں ہیں)۔
-------------------------------------------------------------------


 
Top