شام کے تنازع کی کوریج پر پلٹزر پرائز

اس سال بریکنگ نیوز کا پلٹزر پرائز روڈریگو ابد، نارسسکو، خلیل حمرا، مانو برابو اور محمد محسن کو ملا ہے۔ یہ تمام فوٹوگرافر امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے لیے کام کرتے ہیں اور انہوں نے شام میں جاری مسلح تصادم کی کوریج کی تھی۔

130416131049_pulitzer_17.jpg

بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
ابد ارجنٹینا میں 1976 میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ماضی میں 2003 میں بولیویا اور 2004 میں ہیٹی سیاسی بحران کی کوریج کی تھی۔ اس تصویر میں لوگ شامی صدر بشار الاسد کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔

130416130903_pulitzer_4.jpg
 
سنہ 2011 میں ابد نے لیبیا میں بھی کوریج کی تھی۔ اس تصویر میں عائدہ نامی خاتون ادلیب میں شامی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی شیلنگ میں زخمی ہوئی تھیں۔ اس حملے میں ان کے شوہر اور دو بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

130416131040_pulitzer_13.jpg
 
نارسسکو میکسیکو کے فری لانس فوٹوگرافر ہیں۔ وہ مذہبی کمیونٹی، انسانی فطرت اور مسلح تصادم کو کور کرتے ہیں۔ اس تصویر میں شام کے شہر حلب کے ضلع جدیدہ میں سنائپر نشانہ لیتے ہوئے دکھایا ہے۔

130416130910_pulitzer_7.jpg
 
نارسسکو اکتوبر 2012 میں حلب میں تھے۔ شامی سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی کے بعد ایک فلیٹ تباہ حالت میں ہے۔

130416131047_pulitzer_16.jpg
 
سپین سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر مانو برابو نے دارالشفاء ہسپتال سے مرہم پٹی کرا کر باہر نکلنے والی خاتون کی تصویر لی۔

130416130859_pulitzer_2.jpg
 
سنہ 2007 سے برابو قدرتی آفات اور انقلاب کے اثرات کی کوریج کر رہے ہیں۔ اس تصویر میں دارالشفاء ہسپتال میں خون اور استعمال شدہ طبی اشیاء پری ہیں۔

130416131038_pulitzer_12.jpg
 
خلیل حمرا فلسطینی نژاد مصری ہیں جو 1979 میں کویت میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 2002 میں اے پی میں شمولیت اختیار کی۔ سنہ 2012 میں انہوں نے فری سیریئن آرمی کے ساتھ حلب میں واقع ایک مکان میں وقت گزارا۔

130416130908_pulitzer_6.jpg
 
اس تصویر میں اکیس سالہ شام کا رہائشی فلسطینی محمود ہسپتال کے بستر پر آرام کر رہا ہے۔ محمود کو تین گولیاں لگی تھیں۔

130416131035_pulitzer_11.jpg
 
یروشلم میں پیدا ہوئے محمد محسن اے پی کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے 2005 میں بریکنگ نیوز ہی میں پلٹزر پرائز جیتا تھا۔ اس تصویر میں نظر آنے والے دس سالہ عبداللہ احمد شامی فوج کی گولہ باری میں زخمی ہوئے تھے۔

130416131057_pulitzer_20.jpg
 
Top