سیچوان میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی

china-earthquake-afp-670.jpg

فائل فوٹو—اے ایف پی

سیچوان: حکام کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں ہفتے کی صبح آنے والے شدید زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب اکتر ہوگئی ہے جبکہ دو ہزار سے زائد افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے مشرق میں واقع سیچوان کے دارالحکومت چنگ ڈو میں بھی محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز لِنچیانگ شہر 80 کلومیٹر مغرب میں تھا، تاہم اس سے پہلے چین کے سرکاری ٹی وی نے زلزلوں سے متعلق نیٹ ورک سینٹر کا حوالہ دیتے ہوئے زلزلے کی شدت سات اعشاریہ صفر بتائی تھی۔

مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح آٹھ بج کر آٹھ منٹ پر آیا۔

سیچوان میں اس سے پہلے بھی اس قسم کے زلزلے آچکے ہیں جبکہ یہاں کی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ 2008ء میں آیا تھا جس میں ستانوے ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

چینی صوبے سیچوان میں گزشتہ برس ستمبر میں بھی ایک زلزلہ آیا تھا جس میں اسی افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بہ شکریہ ڈان اردو
 
Top