سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، مزید 44 جاں بحق، درجنوں دیہات زیر آب

حسان خان

لائبریرین
لاہور / سبی / حیدرآباد: ملک بھرمیں موسلادھار بارشوں کے بعد آنیوالے سیلاب کی بلوچستان،اندرون سندھ اورجنوبی پنجاب میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔
سبی، ڈیرہ مراد جمالی،نصیرآباد اور ربیع میں مکانات کی چھتیں گرنے اورسیلابی ریلے میں بہنے سے مزید 44 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے، سیلاب کے باعث ہزاروں مویشی ہلا ک ہوچکے ہیں، جعفرآباد کے سیلابی پانی میں پھنسے 4 ترک انجینئروں کو تین گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔حیدرآباد سمیت زیریں سندھ میں بدھ کوساتویں روز بھی ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ بارش کے باعث حیدرآباد میں تاریخی پکا قلعہ کی مخدوش دیوار گر گئی، جس سے وہاں دوگھروں کے کمروں کے بیرونی حصے بھی زمین بوس ہوئے۔
بدین کے شہرتلہار میں گیسٹرواورڈیپلو میں برساتی پانی میں ڈوب کردو بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ نوابشاہ کے قریبی گائوں میں گھر کی دیوار گرنے سے میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔ متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ بدھ کو اطلاعات کے مطابق سیلاب نے بلوچستان کے کئی شہروں میں بھی تباہی مچادی، سبی میں مسجد روڈ پرمکان کی چھت گر نے سے2 بچے، ایک اور مکان کی چھت گرنے سے2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ سیلابی ریلے کی زد میں آکر مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ربیع کے علاقے میں 3 بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
آن لائن کے مطابق نصیرآباد میں بارشوں اور لہڑی ندی سے آنے والے سیلابی ریلے میں 2 عورتوں، 3 بچوں سمیت 30 افراد ڈوب کرہلاک ہوگئے ہیں، اوچ پاور پلانٹ گیس پائپ لائن پر تعینات تین سیکیورٹی اہلکاروں، گوٹھ عبدالرحمن بگٹی سے 13، ربیع کینال سے 6 اور تحصیل تمبو قبولہ ندی سے 2 عورتوں اور 2 بچوں سمیت 30 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، پاک فوج نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے ریلیف آپریشن شروع کردیا، ضلعی انتظامیہ نے رات گئے پٹ فیڈر کینال کے کنارے کو مضبوط کرکے ڈیرہ مراد جمالی شہر کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔
گھوٹکی میں بارش کے پانی میں ڈوب کر تین سالہ بچی بختاور ملک اورکچوبنڈی کے گاؤں فقیر محمد آرائیں میں 25 سالہ سونا مینگھواڑ گھر کی دیوار گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔ برساتی نالوں میںطغیانی سے پانی کشمور کی فوجی چھائونی میں داخل ہو گیا۔ رکن پورمیں بارش سے متاثرین میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں ۔ چنی گوٹھ کے علاقے میں بارشوں سے متعدد مکانات زمین بوس ہوگئے ‘ برساتی نالہ نہ ہونے کی وجہ سے اوور ہیڈ برج کا پانی ملحقہ بستیوں میں داخل ہوگیا۔ 586 میگاو اٹ بجلی فراہم کرنیوالا اوچ پاور پلانٹ بھی پانی سے بھر گیا، ملازمین جان بچانے کے لیے چھت پرچڑھ گئے۔ دریائے ناڑی میں شگاف پڑنے سے سیلابی ریلے نے پٹ فیڈر میں بھی تباہی مچادی۔

ماخذ
 

عسکری

معطل
پاکستان آرمی نے فلڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر -860 فوجی جوانوں اور 60 موٹر بوٹ کے علاوہ 12 پمپ اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔


No PR195/2012-ISPR Dated: September 12, 2012
Rawalpindi - September 12, 2012:​
Pakistan Army troops have rescued over 1200 flood affectees to safer places through MI-17 and boats at Naseeraabad and surrounding areas in last two days.
Pakistan Army has employed 860 troops, 6 Army Aviation Helicopters, 60 Motor Boats, 12 Dewatering Pumps and Engineers equipment for rescue and relief activities at flash flood affected areas of Dera Ghazi Khan,Sukkur, Larkana, Kandhkot, Kashmore, Zhob, Kalat, Sibbi, Dera Murad Jamali and Nasirabad. The Army troops were immediately moved to flood affected areas on request of Civil Administration.
Army Engineers have plugged six breaches at Dera Ghazi Khan. 200 tents and 20,000 dry food packets have been distributed at Naseeraabad and adjacent areas of Dera Murad Jamali through 6 sorties of MI-17 today.
Cooked food was also provided to over 5000 affectees in Dera Murad Jamali, Rajanpur and Rojhan.



ہر مشکل میں قوم کے ساتھ پاک افواج
pakistan-flood-relief-large.jpg


149284_1627665644606_1025517435_1774087_5026086_n.jpg


ocd4iu85.jpg


2wf65p1.jpg


Galleries%5CImage%20Galleries%5CTroopsofPakistanArmyduringFloodReliefOperations%5C(62).jpg



Galleries%5CImage%20Galleries%5CTroopsofPakistanArmyduringFloodReliefOperations%5Crescue.jpg



539w.jpg


d92133e445929da4d184d40399ed.jpeg


257038-floodsarmyrescue-1316608061-323-640x480.jpg


Galleries%5CImage%20Galleries%5CTroopsofPakistanArmyduringFloodReliefOperations%5C2090.jpg


Galleries%5CImage%20Galleries%5CTroopsofPakistanArmyduringFloodReliefOperations%5CDSC_0010.jpg
 
Top