سیاسی مزاح

غازی عثمان

محفلین
احباب!
محفل پر کئی ڈورے ایسے ہیں جہیں مستقل لکھا جارہا ہے، میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ میرے پسندیدہ موضوع سیاست پر بھی ایسا کوئی ڈورا ہونا چاہیے، تو میں نے اس ڈورے کو شروع کیا ہے،
سیاسی طنزومزاح والے اپنے خطوط یہاں پوسٹ کریں اور اسے ایک مستقل ڈورا بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔
میرے خیال میں یہ ڈورا سیاست ( جہاں ماحول گرم ہی رہتا ہے ) کا ماحول خوشگوار کر نے میں مدد دے گا۔
÷÷÷÷÷÷÷÷
ایک بات اور اس ڈورے کے لئے نام بھی تجویز کریں۔‌
 

غازی عثمان

محفلین
بابے درکار ہیں۔

پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر چندہ اکٹھا کر نے والی ایک کمپنی کو بڑی تعداد میں ستر، اسی سال کے قریب المرگ بابے درکار ہیں تاکہ ان کے ہمرکاب چھلانگ لگانے والی خواتین پر کسی قسم کا الزام نہ لگایا جاسکے۔
بابے انتہائی بے ضرر اور ہومیوپیتھک قسم کے ہونے چاہیں۔ بصورت دیگر انہیں بغیر پیراشوٹ کے بھی نیچے بھیجا جاسکتا ہے۔
تمام بزرگ امیدواران اپنی جملہ درخواستوں کے ہمراہ میڈیکل فٹنس رپورٹ ضرور لف کریں۔ رعشہ زدہ اور مفلوج بابوں کو فوقیت دی جائے گی۔
ٹی بی، خناق اور تشنج وغیرہ کے مریض بابوں کے لئے سنہری موقع۔

المشتہر،
نیلوفر چھلانگ سینٹر، اسلام آباد
 

غازی عثمان

محفلین
پارلر دستیاب ہے۔

ہر قسم کا دماغی یا جسمانی مساج کروانے اور اپنی لاتعداد تکالیف کا مداوا کرنے کے لئے ہمارے مساج پارلر پر تشریف لائیں۔ ہمارے یہاں نہ صرف مساج و دیگر امور بلکہ قیام و طعام کا بھی نہایت معقول انتظام ہے جہاں آپ دنیا بھر سے اکٹھی کی گئی جڑی بوٹیوں، کشتوں اور دیگر مقویات کے استعمال سے ایک نئی زندگی میں داخل ہو سکتے ہیں۔
پولیس اور جامعہ حفصہ وغیرہ سے مکمل طور پر محفوظ بالکل گھر جیسا ( مراد پرایا گھر، اپنا ہرگز نہیں) ماحول باپردہ خواتین و حضرات کے لئے علیحدہ انتظام جبکہ وزیروں اور مولویوں کے لئے خصوصی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے۔ پولیس سمیت تمام ایجنسیوں کا تعاون موجود۔
نوٹ؛- ہماری اور کوئی برانچ نہیں۔

المشتہر‘
محفوظ مساج اینڈ بیوٹی پارلر، آب پارہ، اسلام آباد۔
 
Top