سپیشل اولمپکس: مزید3گولڈ میڈلز پاکستان کے نام، کل تعداد13ہوگئی

Latif Usman

محفلین
131.jpg

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکہ میں جاری سپیشل اولمپکس سمر گیمز میں پاکستان نے مزید تین گولڈ میڈلز اپنے نام کرلئے ہیں۔ یوں پاکستان کے حصے میں آنے والے طلائی تمغوں کی تعداد تیرہ ہوچکی ہے جبکہ مجموعی طور پر پاکستانی وفد نے 29میڈلز اپنے نام کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تازہ ترین میڈلز حاصل کرنے والوں میں عظمیٰ یوسف، سمبل یوسف اور سلمان صدیقی شامل ہیں۔ سلمان صدیقی نے دو کلومیٹر ٹائم ٹرائل سائیکلنگ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ سلمان اس سے قبل پانچ سو میٹر سائیکلنگ ریس میں تیسری پوزیشن لے کے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ایک کلومیٹر ٹائم ٹرائیل سائیکلنگ میں گولڈ میڈل لینے والی عظمیٰ یوسف نے دو کلومیٹر ٹائم ٹرائیل سائیکلنگ ڈویژن میں بھی گولڈ میڈل لیا ہے۔ ان کے علاوہ سمبل یوسف بھی اسی ایونٹ کی فاتح رہیں اور گولڈ میڈل کی حقدار بنیں۔ گزشتہ روز چار چاندی کے تمغے بھی پاکستان کا نصیب بنے۔ ان میں نادر حسین نے100میٹر ریس میں جبکہ سائرہ اکرام نے خواتین کی سو میٹر ریس میں دوسری، دوسری پوزیشن لی اور چاندی کے تمغے اپنے نام کئے۔ امینہ ارشاد نے لانگ جمپ میں دو چاندی کے تمغے حاصل کئے۔ فٹبال، ٹینس سنگلز میں کانسی کے تمغے پاکستان کے حصے میں آئے۔
 
Top