سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد کاربن ٹیکس معطل کردیا

فخرنوید

محفلین
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد کردہ کاربن سرچارج ٹیکس عارضی طور پر معطل کردیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے بینچ نے کی ۔ سپریم کورٹ نے عبوری حکم دیا ہے کہ درخواستوں کے حتمی فیصلے تک کاربن ٹیکس وصول نہ کیا جائے جبکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کاربن ٹیکس وصول نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل پاکستان لطیف کھوسہ، سیکرٹری پٹرولیم،اوگرا کے نمائندوں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کے بعد پٹرول 10روپے اور ڈیزل8روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
جسٹس بھگوان داس نے جب تحقیق کرنے کے بعد یہ کہا تھا کہ پٹرول ۱۰ روپے سے زیادہ سستا ہو سکتا ہے تب حکومت کو شرم نہ آئی اور عوام کو صرف ڈیڑھ روپیہ ریلیف دے کر بیوقوف بنایا گا تو اب کیا حکومت بدل گئی ہے یا عوام عقل مند ہو گئی ہے۔
 
Top