سٹاک مارکیٹ میں 300 سے زائد پوائنٹس کی تیزی

سٹاک مارکیٹ میں 300 سے زائد پوائنٹس کی تیزی
headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif

Print VersionOctober 22, 2014 - Updated 1315 PKT
shim.gif

pakistan-business-kse-_10-22-2014_163271_l.jpg

کراچی.......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جانب سے دھرنا ختم کیے جانے کے اعلان سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایاکاروں کا بھی اعتماد بحال ہوا۔ انڈیکس میں 300سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سیشن کا آغا ز مثبت انداز سے ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر انڈیکس 30ہزار کا لیول بھی عبور کرگیا۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دو ماہ سے زائد جاری رہنے والے دھرنے کے ختم ہونے سے سیاسی بے چینی میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جس سے سرمایاکاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور یہ شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
 
مجھے یاد ہے کہ دھرنے شروع ہونے سے پہلے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دینے کے بعد کراچی سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 30 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا جو دھرنے شروع ہونے کے بعد نیچے گرنا شروع ہوا اور ڈالر بھی مہنگا ہوتا گیا۔ ان انشآاللہ روپیہ پھر سے مستحکم ہو جائے گا۔
 
Top