سيلاب زدگان کے ليے ايران سے عوامي امداد کا سلسلہ جاری

یونس عارف

محفلین
پیر, 20 ستمبر 2010 17:08

ايران کي انجمن ہلال احمر کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سيلاب زدگان کے لئے ايراني عوام کي جمع کردہ امداد کي پہلي کھيپ کل روانہ کر دي جائے گي

http://urdutv.irib.ir/index.php?option=com_k2&view=item&id=2015:سيلاب-زدگان-کے-ليے-ايران-سے-عوامي-امداد-کا-سلسلہ-جاری

ابو الحسن فقيہ نے آج تہران ميں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ جمعرات کو ايران ميں منائے جانے والے پاکستان کے سيلاب زدگان سے اظہار يکجہتي کے دن بہت بڑي مقدار ميں امدادي سامان اور نقدي رقم جمع ہوئي ۔
انہوں نے بتايا کہ بعض ايراني شہريوں نے سونے کے سکے اور زيوارت بھي پاکستاني سيلاب زدہ گان کي امداد کے ليے ہديہ کيے ہيں- ہلال احمر ايران کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب تک حکومت ايران نے ، ريل ، روڈ اور ہوائي جہاز کے ذريعے تقريبا اٹھارہ امدادي کھيپ ارسال کي ہيں -
انہوں نے بتايا کہ اب تک ايران سے کل گيارہ سو ٹن امدادي سامان پاکستان بھيجا جاچکا ہے۔
ابوالحسن فقيہ نے کہا کہ ميں ايران کے ہلال احمر نے پاکستان کے سيلاب سے متاثرہ علاقوں ميں سولہ ميڈيکل کيمپ لگائے ہيں جہاں سيلاب زدگان کو طبي سہولتيں فراہم کي جارہي ہيں اور اب تک تقريبا دس ہزار افراد ان ميڈيکل کيمپوں سے طبي امداد لے چکے ہيں ۔ ابو الحسن فقيہ نے بتايا کہ ہر ميڈيکل کيمپ ميں سو سے ايک ہزار تک ٹينٹ ہيں جہاں سيلاب زدگان کو طبي امداد بہم پہنچائي جاتي ہے ۔
 
Top