سو لفظوں کی کہانی نمبر 9۔۔۔۔۔ یونیفارم

تاریخ: یکم مارچ، 2016ء

proxy.php

سو لفظوں کی کہانی نمبر 9
یونیفارم۔۔۔۔۔۔تحریر: سید انور محمود

منی بہت دن سے اسکول کے نئے یونیفارم کا تقاضہ
کررہی ہے جس کےلیے دو سو روپے چاہیں
غربت کی لکیر سے نیچےمزدور آدمی ہوں
کبھی مزدوری مل جاتی ہے، کبھی نہیں
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے سے
ہرتین ماہ بعد 4500 روپے مل جاتے ہیں
پندرہ روز قبل اس میں 800 روپے سالانہ کے
اضافے کا اعلان ہوا
میں نے منی کو بتایا کہ اب ہم نیا یونیفارم خرید سکیں گے
منی نےحساب لگاکر بتایا کہ ہمارئے وظیفہ میں
دو روپے انیس پیسے روزانہ کا اضافہ ہوا ہے

اس لیے ہم بانوئے دن بعد یونیفارم خریدسکیں گے
 
Top