سوانح عمری فردوسی صفحہ 36

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سوانح عمری فردوسی

صفحہ
36


f0di7b.jpg
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹائپنگ از جاسمن

مامون الرشید کی مدح میں جو قصیدہ لکہا۔اُس کے چار شعر آج موجود ہیں۔جنمیں نصف سے زیادہ عربی الفاظ ہیں: رودکی اور ابوشکور بلخی کا کلام عربی الفاظ سے بھرا پڑا ہے، سُلطان محمود کے زمانہ میں ایک فاضل نے شاہنامہ کے جواب میں عُمر نامہ ایک کتاب نثر میں لکہی تہی،وہ ہماری نظر سے گذری ہے اُس کا بھی یہی حال ہے اُسی زمانہ میں شیخ بو علی سینا نے حکمت علائیہ فارسی زبان میں لکہی اور قصد کیا کہ خالص فارسی زبان میں لکہی جائے ۔مگر عہدہ برآنہوسکا۔ فردوسی کی قدرت زبان دیکہو کہ ساٹھ ہزار شعر لکہکر ڈال دیئے ۔اور عربی الفاظ اس قدر کم ہیں کہ گویا نہیں ہیں ۔اگرچہ اس خصوصیت کا موجد دقیقی ہے ،لیکن کل ہزار شعر اور صرف چند معمولی واقعات ہیں۔بخلاف اسکے فردوسی نے ہر قسم اور ہر طرح کےسینکڑون گوناگون مطالب ادا کئے اور زبان کے خالص ہونے میں فرق نہ آنے پایا۔ عربی کے جو الفاظ خال،خال آئے ہیں۔اکثر وہ ہیں جو خاص مصطلح الفاظ ہیں۔ مثلا۔ً دین۔ میمنہ۔میسرہ۔قلب۔سلاح۔عنان وغیرہ وغیرہ،یہ الفاظ اِس طرح اِس زبان میں شائع تھے۔جس طرح آجکل اُردو میں جج۔کلکٹر ٹکٹ۔اسٹیشن وغیرہ ہیں کہ اُن کے بجائے اگر کوئی شخص اور الفاظ استعمال کرے تو نا موزون معلوم ہون گے۔
حیرت وہان ہوتی ہے جہان فلسفیانہ اصطلاحین آتی ہیں اور وہ اِس بے تکلّفی سے سادی فارسی میں اُن کو ادا کرتا جاتا ہے کہ گویا روزمرّہ کی باتیں ہیں۔بو علی سینا نے بہی حکمت علائیہ میں یہ کوشش کی۔ لیکن اِس کا نمونہ دیکہو ابطال غیر متناہی کے استدلال میں لکہتا ہے،
"پیشی وپسی بالطبع است چنانکہ اندر شمار است یا باعرض چنانکہ اندر اندازۂ است کہ ازہر کدام سو کہ خواہی آغاز کنی و ہر چہ اندر روے پیشی وپسی است بالطِبع باوے مقداری کہ اور ابہرہ با بہر جا کہ بودند ہمہ بیک جائے حاصل وموجود بود وے متناہی است"
غور کرو اِس کوشش کے ساتھ کِس قدر عربی الفاظ اب بہی باقی رہ گئے اور جِن عربی الفاظ کا فارسی میں ترجمہ کیا وہ اِس قدر نا ما نوس اور بیگانہ ہیں کہ عبارت معمّا ہو کر رہ گئی۔
عبارت کا مطلب یہ ہے کہ دو چیزون میں جب تقدّم اور تآخُر ہوتا ہے تو دو طریقہ سے ہوتا ہے بلا واسطہ جِس طرح ایک عدد،دو پر مقدم ہے،یا باواسطہ جِس طرح مسافرت میں آگا پیچھا ہوتا ہے کہ گو ایک حصّہ کو مقدّم اور دُوسرے کومؤخّر کہتےہیں۔ لیکن جہان سے چاہیں مسافت کو شروع
 
Top