سوئیڈن میں مسلمان ہراسی کے خلاف مقامی خواتین کی 'حجاب مہم'

حسان خان

لائبریرین
سوئیڈن میں حجاب کرنے والی مسلمان خواتین کو پیش آنے والی معاشرتی امتیازات کے خلاف سوئیڈن کی مقامی خواتین نے حجاب مہم شروع کی ہے۔ مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والی یہ خواتین سماجی ذرائع ابلاغ میں حجاب کے ساتھ تصویریں اپلوڈ کر رہی ہیں، اور اس کا مقصد مسلمان خواتین کی مذہبی آزادی کے ساتھ یک جہتی دکھانا ہے۔ اس مہم میں سیاستدان اور ٹی وی میزبان بھی شامل ہیں۔
یہ ہفتے کو سوئیڈن میں مسلمان ہراسی کے پیش آنے والے اُس واقعے کے خلاف احتجاج ہے جس میں ایک مسلمان خاتون کا سکارف زبردستی اتار کر اُس کا سر ایک کار سے ٹکرایا گیا تھا۔
مزید کے لیے پڑھیے:
http://www.bbc.co.uk/news/world-europe-23761737

پس نوشت: یہ خبر میں نے حجاب کی حمایت یا مخالفت کے لیے نہیں، بلکہ سوئیڈن کی مقامی خواتین کی مذہبی آزادی کے حق میں اور مسلمان ہراسی کے خلاف کوششوں کو سراہنے کے لیے ارسال کی ہے۔
 
آخری تدوین:
Top