سندھ میں خسرہ کی وبا کے خلاف پاک فوج نے مہم شروع کر دی

الف نظامی

لائبریرین
1-20-2013_84600_l.jpg
سندھ میں پھیلنے والی خسرہ کی وبا کیخلاف پاک فوج نے مہم شروع کر دی اس سلسلے میں مختلف سرحدی علاقوں کے بعد بدین کے نواحی قصبے میں بھی مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا سندھ میں خسرہ کی وبا نے معصوم بچوں کو نہ صرف کملا کر رکھ دیا ہے بلکہ سیکڑوں کی زندگی بھی چھین لی ہے اسی جان لیوا وبا کی روک تھام کے لئے پاکستان آرمی حیدرآباد گیریژن کی جانب سے ضلع بدین کے قصبے شادی لارج میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پاک آرمی کے ماہر ڈاکٹروں نے نہ صرف بچوں کا طبی معائنہ کیا بلکہ ایک سو سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن بھی کی۔لیفٹیننٹ کرنل تنویر کا کہنا ہے کہ امن ہو یا جنگ پاک فوج اپنی قوم کے ساتھ ہے اور اب خسرہ کی وبا نے تشویشناک صورتحال اختیار کی ہے تو پاک فوج اپنا کردار ادا کر رہی ۔لیفٹیننٹ کرنل ہدایت اللہ خسرہ کی وبا ہے ایسے میں پاک فوج نے سندھ میں کیمپ لگا کر بچوں کی مفت طبی سہولیات فراہم کی ہیں۔جدید سہولیات سے آراستہ میڈیکل یونٹ میں معصوم بچوں کے علاوہ مختلف امراض میں مبتلا خواتین اور مردوں کا علاج معالجہ بھی کیا گیا طبی کیمپ کے انعقاد کو مقامی افراد کی جانب سے سراہا گیا۔علاقے کی خواتین کا کہنا ہے کہ اس چھوٹے علاقے میں یہ کیمپ لگایا گیا ہمیں بہت خوشی ہے اور فائدہ ہے،غریب لوگ ہیں کراچی حیدرآباد نہیں جا سکتے پاک فوج نے کیمپ لگایا ہے سب علاج ہو رہا ہے۔پاک فوج کی جانب سے دور دراز کے علاقے میں اس طبی کیمپ کے انعقاد کو مقامی افراد نعمت بھی قرار دیا گیا ہے۔
 
Top