سستی ویب ہوسٹنگ اور ڈومین نیم رجسٹریشن

محفل کے دوست اگر اپنی ویب سائٹ لانچ کرنا چاہیں تو درج ذیل ربط پر سستی ویب ہوسٹنگ اور ڈومین نیم رجسٹریشن دستیاب ہیں۔ ویب ہوسٹنگ کے ساتھ ڈومین نیم بالکل مفت ہے۔

سستی ویب ہوسٹنگ اور ڈومین نیم رجسٹریشن

اس ویب سائٹ پر آپ کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ منی آرڈر، چیک اور بنک ٹرانسفر کے ذریعے بھی ادائیگی کر سکتے ہیں۔
 
فر حان

محفلین
بھائی آپ نے سائیٹ تو بتا دی اب یہ بھی بتا دیں اس کا مفت ربط کہاں ہے میں تو ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گیا :-(
 
دوست

محفلین
ویب ہوسٹنگ خریدنی پڑتی ہے جس کے ساتھ ڈومین نیم مفت ملتا ہے۔ ویب ہوسٹنگ سے مراد سرور پر وہ جگہ ہے جو آپ کو الاٹ کی جاتی ہے جہاں آپ اپنی ویب سائٹ اپلوڈ کرتے ہیں۔ ڈومین نیم سے مراد وہ نام ہے جس کی بدولت انٹرنیٹ پر لوگ آپ کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ یہ دو الگ الگ چیزیں ہیں اور ان کے لیے الگ سے پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں سالانہ بنیادوں پر۔
وسلام
 
ش

شوکت کریم

مہمان
بات چل نکلی ہے تو کوئی صاحب بلکہ دوست ہی بتا دیں کہ کہ یہ کیا سلسلہ ہے کہ ایک طرف کچھ کمپنیاں ایسی ہیں مثلٓا بلیو ہوسٹ، ہوسٹ مونسٹر ہزاروں جی بی جگہ اور بینڈ وڈتھ اور بے شمار سہولیات دیتی ہیں نہایت ہی کم قیمت میں‌ مشلا 5 سے 6 ڈالر ماہانہ اور کچھ کمپنیاں‌ اسی ملک میں‌ایسی ہیں جو 10 جی بی 50 جی بی جگہ اور کم بیند وڈتھ اور کم سہولیات کےساتھ دیتی ہیں مگر قیمت بہت زیادہ مثلا 10 سے 14 ڈالر ماہانہ یہ کیا چکر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
اصل میں مقابلے کا دور ہے اور ہر کمپنی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے چکر میں ہے۔ اس لئے ویب ہوسٹنگ میں ایک نیا ٹرینڈ شروع ہوا ہے جسے "اوور سیلنگ" کہا جاتا ہے۔ بلیو ہوسٹ وغیرہ اوور سیلنگ کے ذریعے گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ مارکیٹ میں اس وقت چالیس گیگا بائٹس ویب سپیس کے ساتھ اچھا سرور تقریبا دو سو ڈالر ماہانہ میں ملتا ہے۔ آپ خود سوچیں کہ دو سو ڈالر میں چالیس گیگا بائٹس جگہ خرید کر دو چار ڈالر میں چھ سات سو گیگا بائٹس جگہ کس طرح دی جا سکتی ہے؟

لہٰذا اوور سیلنگ میں یہ فرض کرلیا جاتا ہے کہ صارف پورا ویب سپیس استعمال نہیں کرے گا۔ اس طرح آپ کے اکاؤنٹ میں چھ سو گیگا بائٹس لکھا ہوا تو نظر آتا ہے لیکن اگر ہر صارف چھ سو گیگا بائٹس جگہ استعمال کرنے لگ جائے تو اول تو اتنی جگہ دستیاب ہی نہیں ہوگی۔۔۔بصورت دیگر کمپنی دو دن سے زیادہ نہیں چل سکے گی۔ کیونکہ چھ سو گیگا بائٹس ویب سپیس کے ساتھ سرور کا خرچہ تقریبا تین ہزار ڈالر ماہانہ آتا ہے۔

امید ہے، آپ حقیقت جان گئے ہونگے۔
 
سکون

محفلین
تھنکس گلفام بھائی کاش کہ آپ کچھ دن پہلے تھریڈ پوسٹ کرتے میں نے اب کسی اور ۔۔۔سے ۔۔۔۔ہوسٹنگ لے لی ہے وہ بھی بھاری قیمت پر:confused:
 
تھنکس گلفام بھائی کاش کہ آپ کچھ دن پہلے تھریڈ پوسٹ کرتے میں نے اب کسی اور ۔۔۔سے ۔۔۔۔ہوسٹنگ لے لی ہے وہ بھی بھاری قیمت پر:confused:

اگر آپ نے ویب ہوسٹنگ تیس دن کے اندر اندر لی ہے تو آپ رقم کی واپسی کا تقاضا کرسکتے ہیں۔
 
Top