"سبزاردو تھیم " درکار ہے

مجھے ایم بلال بھائی کی تخلیق کردہ ورڈپریس کی "سبزاردو تھیم " درکار ہے اگر کسی کے پاس ہے مجھ سے شیئر کرے۔ شکریہ
 
بلال بھائی اس وقت جو تھیم آپ کے بلاگ پہ چل رہی ہے کیا وہ مل سکتی ہے ؟
اور مجھے یہ بتائیں کہ یہ جو تھیمز آپ نے تیار کئے ہیں کیا خود سے بنائے ہیں یا کہ انگریزی تھیمز کو اردوایا ہے ؟
اگر تو یہ انگریزی تھیمز ہیں تو کیا مجھے اس قسم کی اور تھیمز مل جائیں گی انگریزی میں ؟
 

بلال

محفلین
بلال بھائی اس وقت جو تھیم آپ کے بلاگ پہ چل رہی ہے کیا وہ مل سکتی ہے ؟
اور مجھے یہ بتائیں کہ یہ جو تھیمز آپ نے تیار کئے ہیں کیا خود سے بنائے ہیں یا کہ انگریزی تھیمز کو اردوایا ہے ؟
اگر تو یہ انگریزی تھیمز ہیں تو کیا مجھے اس قسم کی اور تھیمز مل جائیں گی انگریزی میں ؟

بھائی جو تھیم ابھی چل رہی ہے وہ وہی ہے جو اس دھاگہ میں ہے یعنی سبز اردو تھیم ہی ہے بس رنگ کا فرق ہے اور ہیڈر کی گرافکس کا۔ باقی کام کرنے کا طریقہ اور باقی سب کچھ بالکل ایک جیسا ہے۔ آسان الفاظ میں یہ ہی سمجھیں کہ یہ سبز اردو تھیم ہے تو وہ نیلی اردو تھیم ہے اس سے زیادہ کوئی فرق نہیں۔

آپ گوگل کریں تو آپ کو بے شمار ورڈپریس کی انگریزی تھیم مل جائیں گی۔ اردوانے کا طریقہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے۔
رہی سبز اردو تھیم بنانے والی بات تو بھائی جب میں پہلی بار اردو محفل پر آیا تھا تو مجھے کسی چیز کا کوئی علم نہیں تھا اور پھر دوستوں کی مہربانی سے کافی کچھ سیکھا۔ ایک تھیم لی اور اس کو سمجھنے میں دن رات لگا دیئے۔ پی ایچ پی اور سی ایس ایس تھوڑی بہت آتی تھی اس لئے سمجھنے میں آسانی ہوئی۔ اس تھیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کرتا رہا اور سیکھتا رہا۔ پھر میں نے اپنی ایک تھیم بنانا شروع کی۔ سی ایس ایس خود تیار کی اور پھر متعلقہ صفحات بھی تیار کرنے شروع کر دیئے۔ کچھ کوڈ بنے بنائے لیے۔ جیسے تازہ ترین تبصروں کا کوڈ اور اردو پیڈ کا کوڈ ہے۔ بنے بنائے کوڈ میں بھی اپنی ضرورت کے مطابق تبدیلی کی۔ جہاں بھی میں نے کسی کا کوڈ استعمال کیا ہے وہاں اگر لکھنے والے نے کوئی کمنٹ دیا ہے تو وہ ویسے کا ویسا رہنے دیا ہے۔ خاص طور پر کوڈ لکھنے والے کا نام۔ باقی ہر فائل خود تیار کی ہے۔ میں اکثر تھیم میں تبدیلیاں کرتا رہتا ہوں اس لئے سٹائل شیٹ میں کئی اضافی کوڈ آپ کو ملیں گے۔ کیونکہ میں نے اپنی ضرورت کے مطابق کافی کچھ پہلے ہی سٹائل شیٹ میں رکھا ہوا ہے تاکہ میں تبدیلی آسانی سے کر سکوں۔
ایک دو بلاگ پر میری تیار کی ہوئی تھیم استعمال ہو رہی ہے لیکن وہ تھیم ایسی ہیں کہ وہ صرف اس بلاگ کے لئے ہیں اور وہ دوست احباب نے سپیشل اپنے بلاگ کے لئے تیار کروائی تھیں۔ یہ اس لئے بتا رہا ہوں کہ کئی دوست وہاں پر میرا نام دیکھ کر مجھ سے وہ تھیم مانگتے ہیں اور پھر نہ تو میں وہ تھیم دے سکتا اور انکار کرتے ہوئے بھی شرم محسوس ہوتی ہے۔ اس لئے پھر سبز اردو تھیم بنائی جو سب کے لئے ہے وہ جو چاہے استعمال کرے اور جیسے چاہے تبدیلی کرے اور چاہے تو اپنے نام سے شائع کرے۔ ویسے میں کوشش میں ہوں کہ کوئی ایسی آسان سی تھیم تیار کروں اور جس کے زیادہ تر فنکشن ایڈمن میں رکھوں تاکہ کوئی بھی آسانی سے تبدیلی کر کے تھیم کا حلیہ ہی بدل دے لیکن اس کی تیاری میں مجھے وقت لگے گا کیونکہ آج کل کافی مصروفیت ہیں۔
 

بلال

محفلین
ویسے ایک مشورہ ہے سب دوستوں کے لئے۔ پسند آئے تو قبول کر لو نہ آئے تو رد کر دو۔
یہ تھیمز کے چکروں میں نہ پڑو بلکہ کوئی بھی سادہ سی تھیم استعمال کر لو اور زیادہ توجہ تحریر پر دو۔ اگر تحریر میں جان ہو گی تو پھر جیسی بھی تھیم ہو گی چلے گی لیکن تحریر ہی اگر بے جان ہوئی تو پھر چاہے لاکھ تھیمز استعمال کر لو کوئی فائدہ نہیں ہونے والا اور پھر میرے بلاگ کی طرح تھیم کی تعریف میں تو تبصرے آئیں گے لیکن تحریر پر کوئی تبصرہ نہیں آئے گا۔ ہمارے کئی بلاگر دوست ہیں جن کی تھیم بالکل سادہ سی ہے لیکن تحاریر کا کیا ہی کہنے ہیں۔ اس لئے زیادہ توجہ تحریر پر دو نہ کہ تھیم پر۔
اگر آپ ویب ڈیزائنر یا ڈویلپر ہیں تو پھر علیحدہ بات ہے۔ پھر تو آپ کو ضرور ان تھیمز کے چکر میں پڑنا چاہئے اور ساتھ میں دوسروں کی مدد بھی کرنی چاہئے۔
 
Top