سامی
اک پھول سے جوبن پر بھونرے جب منڈلاتے ہیں گاتے ہیں
ہم اپنی بیتی رتیوں کی خوشبوؤں میں کھو جاتے ہیں
یہ نین سجل یہ پتلے پتلے ہونٹ پیا کے امرت سے
ہر گیان سے بہتر ہوتے ہیں ہر دھیان پہ جب چھا جاتے ہیں
یہ جیون، نیند کی موجوں پر اک سپنے سا اٹھلاتا ہے
پھر تابہ ابد ہم ایک اندھیرے ساگر میں کھو جاتے ہیں
ان کو نہ جگا ان کو نہ جگا اے گیانی جا جا تیرا کیا
یہ مدھ پی کر کھو جاتے ہیں یہ پاپی نیند کے ماتے ہیں
دکھ سامی اک دیوداسی ہے جس سے اپنے من مندر میں
پوجا کر کے پریم پجاری جیون بھر جی بہلاتے ہیں
مترجم: مرشد ایاز