سال 2013، ماہ جنوری میں "الف اور نون" شائع ہوگئی ہے

راشد اشرف

محفلین
سال 2013، ماہ جنوری میں "الف اور نون" شائع ہوگئی ہے

کل 46 منتخب تمثیلچوں اور 644 صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس قیمت میں الف نون کے یادگار پروگرامز (بیشتر نایاب ہیں اور بازار یا انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں) کی دو عدد ڈی وی ڈیز بھی شامل ہیں۔ کمال صاحب الف نون کے یہ پروگرامز وہ پاکستان ٹیلی وژن اسلام آباد سے لائے تھے۔ ڈی وی ڈیز تیار ہورہی ہیں، چند روز لگیں گے۔

کتاب دیکھ کر دل خوش ہوگیا، اس قدر عمدہ کام ہوا ہے کہ واہ۔ سرورق شاندار، طباعت جاندار۔ سرورق پر الف نون کے ایک نایاب ڈرامے "موسیقی میں" کا منظر شامل کیا گیا ہے۔

کتاب کو کسی دکان پر رکھوانے کی بات کی تو معلوم ہوا کہ منافع کا بڑا حصہ تو دکاندار کی جیب میں چلا جائے گا سو اب یہ کتاب براہ راست ان سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ پتہ اور رابطہ نمبر یہ ہے:

021-35651011
تماثیل - بی-2 - عسکری اپارٹمنٹ نمبر دو
اسکوم روڈ
کینٹ، کراچی
 

راشد اشرف

محفلین
اس کتاب کی اشاعت کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی لیکن راشد اشرف صاحب کیااس کی قیمت دوہزار روپے کچھ زیادہ نہیں ہے، چاہے اس میں دو ڈی وی ڈیز بھی شامل ہیں؟

صفحات 644 ہیں، کاغذ عمدہ ہے۔ ڈی وی ڈیز کے ساتھ قیمت کچھ ایسی بری نہیں۔
 
Top