سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے 200 ارب ڈالر کی واپسی میں رکاوٹ ڈالی اسحاق ڈار کو خبریں دیتے تھے

جاسم محمد

محفلین
سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے 200 ارب ڈالر کی واپسی میں رکاوٹ ڈالی، اسحاق ڈار کو خبریں دیتے رہے
07/05/2019 نیوز ڈیسک



سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے حکومت پاکستان کو بتائے بغیر روپے کی قیمت میں اضافہ اچانک اضافہ کیا۔

طارق باجوہ نے 2014 میں پارلیمنٹ کو پاکستانیوں کے سوئس بینکوں میں پڑے پیسے سے متعلق غلط سمری دی تھی۔ ذرائع نے بتا یا ہے کہ 2014 میں سوئس بینک کے پاکستان آنے والے وفد کے ساتھ معاہدہ ہونے جا رہا تھا جس کے تحت سوئس حکام نے پاکستانیوں کے سوئس بینکوں میں پڑے پیسے سے متعلق معلومات فراہم کرنا تھیں لیکن سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اس میٹنگ میں شامل نہ ہوئے اور اس طرح معاہدہ نہ ہو سکا۔

علاوہ ازیں حکومت پاکستان نے کاروباری افراد سے واجبات کی وصولی کیلئے 400ارب روپے کے وائو چر جاری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر طارق باجوہ نے یہ وائوچر جاری کرنے سے انکار دیا تھا۔

پاکستانیوں کے 200ارب ڈالرز سوئس بینکوں سے واپس پاکستان لانے میں طارق باجوہ نے رکاوٹ ڈالی جس کی وجہ یہ خطیر رقم پاکستان نہ آ سکی۔ طارق باجوہ کو اسحا ق ڈار کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا۔ وہ ہر طرح کی اندرونی معلومات ان تک پہنچاتے تھے جن کو مد نظر رکھ کر اسحاق ڈار ملکی معیشت پر پیش گوئیوں کرتے رہے جو بالکل سچ ہوتی رہیں۔

وزیراعظم عمران خان بہت پہلے انہیں اس عہدے سے نکال باہر کرنا چاہتے تھے لیکن سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے اصرار پر انہیں ہٹایا نہیں گیا ۔
 
Top