سابقہ حکومت کی غلط بیانی، پاکستان آئی ایم ایف کے جرمانے سے بال بال بچ گیا

جاسم محمد

محفلین
سابقہ حکومت کی غلط بیانی، پاکستان آئی ایم ایف کے جرمانے سے بال بال بچ گیا
By ویب ڈیسک On مارچ 25, 2021
dAFAF.jpg


مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں قرضوں سے متعلق غلط اعدادوشمار کی تیاری کے انکشاف ہونے سے پاکستان عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے جرمانے سے بچ گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015-16 کے قرضوں کے بدلے حکومت کی جانب سے دی جانی والی گارنٹی کی مالیت میں 357 ارب روپے کم ظاہر کیے گئے تھے۔

موجودہ حکومت نے 2019 میں آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہوئے گزشتہ حکومت کی جانب سے دیئے گئے اعدادوشمار ہی آگےجمع کروادیئے جو درست نہیں تھے مگر آئی ایم ایف نے یہ منظور کرلیے۔

مگر بعد میں یہ انکشاف بعد میں خود پاکستانی حکومت کی جانب سے کیا گیا اور اس کی تصحیح کی گئی کہ قرضوں اور بقایا جات میں دی گئی گارنٹیوں میں 357ارب روپے زیادہ ظاہر کیے گئے ہیں۔

پاکستانی کی جانب سے تصحیح کرنے پر آئی ایم ایف نے کسی قسم کا جرمانہ عائد نہیں کیا، نشاندہی نہ ہونے کی صورت میں جرمانے کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف قرض پروگرام بھی معطل کرسکتا تھا۔
 
Top