زلزے کے بعد کے خطرات ۔۔۔۔۔۔

فرخ

محفلین
السلام علیکم
کسی کو زلزلے کے بعد کی Sessmic Report کی کچھ خبر ہے؟ میں نے آج FM 99 پر ایک پروگرام میں یہ بات سنی ہے کہ حکومت نے Sessmic Report عوام الناس چھپائی ہوئی ہے اور سامنے نہیں آنے دے رہی۔
اب اللہ جانے کیا ہے اس میں۔

اگر کسی کو اس بارے میں کچھ خبر ہو تو بتائیں؟
 

دوست

محفلین
کچھ جھٹکوں بارے سنتے رہتے ہیں۔ مگر جن کی شدت پانچ تک بھی تھی۔مگر حکومت کیا چھپا رہی ہے؟؟
پی ٹی وی تو خود بتا رہا ہے زلزلے کی شدت اورکیا رہ جاتا ہے پیچھے۔
نقصان کی بات کررہے ہو آپ؟؟
 

فرخ

محفلین
دوست نے کہا:
کچھ جھٹکوں بارے سنتے رہتے ہیں۔ مگر جن کی شدت پانچ تک بھی تھی۔مگر حکومت کیا چھپا رہی ہے؟؟
پی ٹی وی تو خود بتا رہا ہے زلزلے کی شدت اورکیا رہ جاتا ہے پیچھے۔
نقصان کی بات کررہے ہو آپ؟؟

Sessmic Report اس سروے رپورٹ کو کہتے ہیں جس میں زمین کی موجودہ حالت اور مزید آنے والے زلزلوں کے بارے میں اندازہ لگایا جاتا ہے۔ اس میں خصوصاَ زمین میں موجود فالٹ لائنز (جو اصل میں زلزلوں کا سبب بھی ہوتی ہیں) کا گہرائی کے ساتھ تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اور یہ اندازہ لگانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ آئیندہ زلزلوں کا کتنا خدشہ موجود ہے اور وہ کتنی شدت کے ہو سکتے ہیں۔
 
Top