زرخیز پتھر-سفرنامہ ہندوستان-ش فرخ-سنگ میل-1996

راشد اشرف

محفلین
زرخیز پتھرایک خاتون کا تحریر کردہ سفرنامہ- سن اشاعت: 1996

ش فرخ کراچی میں قیام پذیر ایک نڈر اور بیباک صحافی ہیں۔

راقم الحروف نے تادم ِتحریر ”اسکرائیبڈ“ نامی سائٹ پر اپ لوڈ کی ہوئی سینکڑوں کتابوں میں ہندوستان کے صرف دو سفرناموں کو شامل کیا ہے۔ ایک پروفیسر محمد اسلم کا سفرنامہ ہند جس کی فرمائش ایک دوست نے دہلی سے کی تھی اور دوسرا اپنی مثال آپ ”سفرنامہ مقبوضہ ہندوستان" نامی جو سید انیس شاہ جیلانی کی تحریر ہےتلخ، سفاک اور بے لاگ سفرنامہ۔

”زرخیز پتھر“ کو گزشتہ 17 برسوں میں کئی مرتبہ پڑھا اسے تحریر کی خوبی کہیے یا مصنفہ کی ذاتی سوچ کا ایک قوی عکس، اس کتاب نے ہمیشہ خود کو پڑھوایا ہے۔ چند روز قبل (اگست 2013 ) میں ش فرخ کی خودنوشت شائع ہوئی تو اس کے مطالعے سے ذہن میں گزشتہ 17 برسوں سے زرخیز پتھر کے اسلوب اور اس کی مصنفہ کی بابت گردش کرتے کئی سوالوں کا جواب مل گیا۔ ۔۔تحریر کی تلخی اور ضرورت سے زیادہ کھرے و کھردرے پن کا سبب خودنوشت ہی کے اوراق میں موجود پایا۔

ایک خاتون کو ایک اجنبی ملک میں ایک اجنبی مرد اپنے کمرے میں ٹھہرنے کی پیشکش ۔کرے اور وہ خاتون اس واقعے کو اپنے مخصوص نے رحمانہ انداز میں تحریر کا حصہ بنا ڈالے ایسی مثالیں یقینا رہی ہوں گی لیکن راقم کی نظر سے کسی سفرنامے میں موجود یہ واحد مثال ہے۔

بہرکیف، ”زرخیز پتھر“،کچھ اسی نوع کی کتاب ہے۔ ایک سفاک و بے لاگ تبصرہاس تحریر میں مصنفہ نے آ ئینہ دیکھا بھی ہے اور دکھایا بھی ہے۔۔۔ بالخصوص ’کجھو راؤ‘ کا احوال پڑھتے ہوئے آپ خود کو سفر میں شریک محسوس کرتے ہیں۔

”زرخیز پتھر“ پیش خدمت ہے۔ اس سفرنامے کے ہمراہ ش فرخ کی خودنوشت سے چند اوراق بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں خاتون نے
اپنی نجی زندگی خصوصا ناکام ازدواجی زندگی کے حالات بیان کیے ہیں۔ ایسا کرتے ہوئے انہیں کوئی خوف نہیں تھا۔

 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
بے حد شکریہ، جناب۔
آپ کے دئیے ہوئےتعارف سے تو یہ ایک منفرد کتاب لگتی ہے۔ پڑھنے پر پتہ چلے گا۔
 
Top