رینٹل پاور کیس : عالمی ٹریبونل نے پاکستان کے خلاف 86 کروڑ ڈالر ہرجانے کا فیصلہ معطل کردیا

جاسم محمد

محفلین
رینٹل پاور کیس : عالمی ٹریبونل نے پاکستان کے خلاف ہرجانے کا فیصلہ معطل کردیا
حسنات ملک جمعہ۔ء 8 فروری 2019
1541632-karkerentalpowercompanycasepakistan-1549575328-687-640x480.jpg

عدالت نے رینٹل پاور کیس میں پاکستان کو ترک کمپنی ’کارکے‘ کو 86 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: سرمایہ کاری سے متعلق فیصلوں کے لیے قائم کردہ عالمی ٹریبونل (آئی سی ایس آئی ڈی) نے ترک کمپنی ’کارکے‘ کی طرف سے دائر رینٹل پاور کیس میں پاکستان پر عائد شدہ 86 کروڑ ڈالر ہرجانے کی سزا کا اپنا فیصلہ معطل کردیا۔

ایکسپریس کے مطابق سزا معطل ہونے پر حکومت پاکستان کی طرف سے اس کیس کی پیروی کے لیے مقرر کیے گئے مذاکرات کاروں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

22 اگست 2017ء کو ٹریبونل نے پاکستان کے خلاف اس کیس کا فیصلہ ترک کمپنی کے حق میں دیا تھا جس پر پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے نظرثانی کی دائر اپیل کی اور موقف اختیار کیا کہ وہ اس کیس میں نئے شواہد پیش کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے اس کیس میں کرپشن کے تازہ شواہد اکٹھے کیے ہیں جن کی روشنی میں امید ہے کہ ٹریبونل اس کیس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں کردے گا۔
 
اس کا کریڈٹ بھی ن لیگ اور پی پی پی کو دے دیں۔
 
Top