ریل کا سفر

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ریل کا سفر
بچو آؤ ریل دکھاؤں​
اس میں تم کو سیر کراؤں​
اسٹیشن پر ہے یہ ٹھہری​
دیکھو بھیڑ یہاں ہے کتنی​
جلدی جلدی اس میں بیٹھو​
دوڑ کے لاؤ ساماں بچو​
دیکھو ریل چلی چھک چھک چھک​
دھواں اڑاتی بھک بھک بھک​
کالا کالا انجن اس کا​
بالکل جو ہے ہاتھی جیسا​
جھنڈی گارڈ دکھاتا جائے​
انجن ریل چلاتا جائے​
پٹڑی پر لہراتی جائے​
اپنی شان دکھاتی جائے​
کھیتوں میں دیہاتی بیٹھے​
غور سے جو اس کو ہیں تکتے​
دور وہ دیکھو سورج ڈوبا​
منظر لگتا ہے اچھا​
اپنی منزل بھی اب آئی​
ریل سے اترو جلدی بھائی​
(پروفیسر محمد ظریف خاں)​
 
Top