روٹی‘ کپڑا اور مکان کے وعدے پر قائم ہیں: وزیر جیل سندھ

راشد احمد

محفلین
کراچی (ریڈیو مانیٹرنگ) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات مظفر علی شجرہ نے صوبائی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے جیل اصلاحات کی ہیں۔ پیپلزپارٹی روٹی‘ کپڑا اور مکان دینے کے وعدے پر قائم ہے جسے ان چیزوں کی ضرورت ہے وہ جیل آ جائے۔

سورس روزنامہ نوائے وقت
 

فخرنوید

محفلین
news-24.gif
 

راشد احمد

محفلین
روٹی = دال روٹی، ساتھ ساتھ سویٹ‌ ڈش کے طور پر پولیس کی پھینٹی ہوگی
کپڑا = جس پر لکھا ہوگا قیدی نمبر فلاں
مکان = جیل کی چار دیواری
 
کراچی (ریڈیو مانیٹرنگ) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات مظفر علی شجرہ نے صوبائی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے جیل اصلاحات کی ہیں۔ پیپلزپارٹی روٹی‘ کپڑا اور مکان دینے کے وعدے پر قائم ہے جسے ان چیزوں کی ضرورت ہے وہ جیل آ جائے۔

سورس روزنامہ نوائے وقت

کیا یہ خبر نوائے وقت اور امت کے علاوہ کسی اور اخبار نے بھی لگائی ہے؟
 

راشد احمد

محفلین
پتہ نہیں ان کو شرم کیوں نہیں آتی ایسی باتیں کرتے ہوئے

لگتا ہے کہ پیپلزپارٹی کا دی اینڈ ہونیوالا شروع ہوگیا ہے جب سے پیپلزپارٹی میں راجہ پرویز اشرف، فوزیہ وہاب، احمد مختار، منظور وٹو، حسین حقانی، رحمان ملک، شوکت ترین، فاروق نائیک، حناربانی کھر، نبیل گبول جیسی نرالی چیزیں آئی ہیں۔

زرداری کے پاس اس وقت میڈیا منیجمنٹ کی بہت کمی ہے جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی کا بیڑا غرق ہورہا ہے
 
پیپلز پارٹی اپنے غیر منظم ہونے کے باعث بہت مشہور ہے، اس میں کارکن کم اور لیڈر زیادہ ہیں، قیادت کی کوئی نہیں سنتا ہر کوئی اپنی اپنی کرتا ہے، کوئی پارٹئ نظم و ضبط نہیں ہے، اور یہ ہمارا ملک چلا رہے ہیں اللہ ہی خیر کرے۔
 

راشد احمد

محفلین
پیپلزپارٹی میں قابل لوگوں کی بہت کمی ہے۔ خود اندازہ کریں کہ یہ اپنی جماعت سے وزارت خزانہ کے لئے کوئی قابل شخص تلاش نہیں کرسکیں اس کے لئے انہیں حناربانی کھر اور شوکت ترین کی طرف دیکھنا پڑتا ہے۔
ان کے پاس نہ تو تعلیمی وزارت کے لئے بندہ ہے۔ وزیرتعلیم میرہزار خان بجارانی ہے جو ایک وڈیرہ ہے وڈیرے تو لوگوں کو تعلیم سے ویسے ہی دور رکھتے ہیں اور دوسرا یہ ماہر تعلیم نہیں
اعظم خان ہوتی جو جے یو آئی کا ہے اسے سائنس وٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔
وزارت قانون کے لئے بھی ان کے پاس کوئی اہل شخص نہیں
وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے لئے بھی قابل شخص نہیں انہیں کراچی کے ایک ہسپتال کے مالک ڈاکٹر عاصم کی‌خدمات لینا پڑرہی ہے
وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کی کارکردگی سب کے سامنے ہے

مجھے کسی دوسری جماعت میں بھی قابل افراد نظر نہیں‌آتے ماسوائے مسلم لیگ ن کے احسن اقبال کے

اس وقت حکومت کے 98 وزاراء ہیں لیکن کارکردگی صفر
بلوچستان کے 48 وزراء ہیں لیکن کارکردگی صفر
سندھ کا تو حال نہ ہی پوچھیں صرف ایم کیو ایم کی کراچی میں کارکردگی ہے اور کسی شہر میں گڈگورننس نہیں ہے
پنجاب میں 33 کے قریب وزراء ہیں، ن لیگ کی حکومت ہے۔ دوروپے کی روٹی، لاہور کی ڈویلمپنٹ کے علاوہ کوئی کارکردگی نہیں۔ ساری توجہ شمالی پنجاب کی طرف ہے جنوبی پنجاب کے لئے تو کوئی کام نہیں ہورہا۔
سرحد تو ویسے ہی آج کل مشکلات کا شکار ہے لیکن سرحد حکومت نے پختونخواہ کا نام تبدیل کرنے کے سوا کچھ خاص نہیں کیا
 
Top