رمضان المبارک میں صدقہ فطرہ کی شرح 100 روپے فی کس ہے : مفتی منیب الرحمان

رمضان المبارک میں صدقہ فطرہ کی شرح 100 روپے فی کس ہے : مفتی منیب الرحمان
01 جولائی 2014 (11:34)
news-1404196431-1983.JPG

کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک )مر کزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ اس رمضان المبارک میں صدقہ فطرہ کی شرح 100 روپے فی کس ہے،اہل ثروت حضرات حیثیت کے مطابق فطرہ اور فدیہ ادا کریں۔مفتی منیب الرحمان کے مطابق صدقہ فطر اور فدیے کی شرح گندم کے حساب سے 100 روپے فی کس ہے،30یوم کا فدیہ 3ہزار روپے ہے، جو کے حساب سے فطرہ240 روپے اور30 یوم کا فدیہ سات ہزار دوسو روپے جب کہ کھجور کے حساب سے فطرہ 1280روپے اور تیس یوم کا فدیہ 38 ہزار چار سو روپے ہے جبکہ کشمش کے حساب سے یومیہ 2 ہزار 560 فی کس اور 30 یوم کا 76 ہزار 800 روپے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں۔
http://dailypakistan.com.pk/karachi/01-Jul-2014/118411
 
Top