رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی حکمرانی اور جانشینی - ڈاکٹرمحمد حمیداللہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی حکمرانی اور جانشینی
ڈاکٹرمحمد حمیداللہ
ترجمہ پروفیسر خالد پرویز
ڈاکٹرمحمد حمیداللہ مرحوم کی انگریزی کتابThe Prophet (peace be upon him) Establishing A State and His succession کا اردو ترجمہ
ڈاونلوڈ کے لیے ربط

ڈاکٹر محمد حمید اللہ (پیدائش: 9 فروری 1908ء، انتقال : 17 دسمبر 2002ء) معروف محدث، فقیہ، محقق، قانون دان اور اسلامی دانشور تھے اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ تاریخ حدیث پر اعلٰی تحقیق، فرانسیسی میں ترجمہ قرآن اور مغرب کے قلب میں ترویج اسلام کا اہم فریضہ نبھانے پر آپ کو عالمگیر شہرت ملی۔
1924ء میں آپ نے جامعہ عثمانیہ میں داخلہ لیا اور اسلام، علم قانون میں ایم اے اور ایل ایل بی کی سند جامعہ عثمانیہ سے 1930 میں حاصل کی۔ جامعہ عثمانیہ کی جانب سے اسلامی قوانین بین الاقوامی میں ڈاکٹریٹ کے لیے آپ کو فیلوشپ سے نوازا گیا۔ 1932ء میں جامعہ بون، جرمنی سے آپ نے ڈی فل کی سند حاصل کی اور پھر اسی جامعہ میں عربی و اردو کے استاد کی حیثیت سے متعین ہوئے۔ جرمنی میں کچھ عرصہ گزارنے کے بعد آپ نے ڈاکٹریٹ کی ایک اور سند کے لیے فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی معروف جامعہ سوربون میں داخلہ لیا۔ 11 ماہ کے مختصر عرصے میں آپ نے ڈی لٹ کی سند حاصل کی۔
 
Top