راولپنڈی اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں طالبان کے حملوں کا خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ

راولپنڈی اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں طالبان کے حملوں کا خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد ( پرویز شوکت، نمائندہ جنگ) ذمہ دار ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں فضائی اور زمینی حملوں میں طالبان اور غیرملکی دہشت گردوں کو زبردست جانی و مالی نقصان پہنچانے کے بعد دہشت گردوں کا کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں شدید ردعمل کا خطرہ ہے۔ خفیہ اداروں کی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد کہیں بھی جوابی کارروائی کر سکتے ہیں۔ اطلاعات کے بعد اہم قومی تنصیبات کی سخت نگرانی شروع کر کے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ادھر طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ سکیورٹی اداروں کے تازہ ترین حملوں کو اپنے خلاف کھلی جنگ قرار دے رہے ہیں مذاکرات نہ کرنے کے حوالے سے طالبان کمانڈروں نے اپنی مذاکراتی کمیٹی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں وزیراعظم نوازشریف سکیورٹی اداروں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کریں گے جس میں تازہ ترین صورتحال اور طالبان کے فیصلے کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=201688
 
Top