راز کی بات

فرخ

محفلین
راز کی بات

اس براعظم میں عالمگیری مسجد کے میناروں کے بعد جو پہلا اہم مینار مکمل ہوا، وہ مینارِ پاکستان ہے۔ یوں‌تو مسجد اور مینار آمنے سامنے ہیں مگر انکے درمیان یہ تھوڑی سی مسافت تین صدیوں پر محیط ہے جس میں سکھوں کا گردوارہ، ہندوؤں کا مندر اور فرنگیوں کاپڑاؤ شامل ہیں۔

میں مسجد کی سیڑھیوں پر بیٹھا ان تین گمشدہ صدیوں کا ماتم کر رہا تھا کہ مسجد کے مینار نے جھک کر میرے کان میں ایک راز کی بات کہدی۔۔

“ جب مسجدیں بے رونق اور مدرسے بے چراغ ہو جائیں۔
جب حق کی جگہ حکایت، اور جہاد کی جگہ جمود لے لے
جب ملک کی بجائے مفاد اور ملت کی بجائے مصلحت عزیز ہو
اور جب مسلمانوں کو موت سے خوف آنے لگے اور زندگی سے محبت ہو جائے“

تو صدیاں یونہی گم ہو جایا کرتی ہیں۔۔۔۔
[align=left:a51b1c64a4] (آوازِ دوست)[/align:a51b1c64a4]
 
Top