ذہنی طور پر مضبوط افراد کی 11 عادتیں!

arifkarim

معطل
ذہنی طور پر مضبوط افراد کی 11 عادتیں
ذہنی طور پر مضبوط افراد عام طور پر اپنے جذبات کا اظہار اس انداز میں نہیں کرتے جیسے ہم یا آپ کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی مضبوطی کو تشکیل دینا تین نکاتی حکمت عملی ہے یعنی اپنے خیالات، رویے اور جذبات کو کنٹرول کرنا۔
یہاں ایسی چند ایسی چیزوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو ذہنی طور پر مضبوط افراد نہیں کرتے۔
وہ خود سے معذرت پر وقت ضائع نہیں کرتے

5699317003dd2.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
خودترسی تباہ کن اور منفی جذبات کو پیدا کرتی ہے۔ خودترسی کو شکرگزاری کے احساس سے ختم کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔
وہ اپنی طاقت پر گرفت مضبوط رکھتے ہیں

56993170c12f6.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
یعنی اپنے لیے اٹھ کھڑے ہو، اہنے مقاصد کو سمجھیں اور اس کے لیے کام کریں۔
وہ تبدیلی سے گھبراتے نہیں

نئی چیزیں یا تجربات خوفزدہ تو کرسکتے ہیں مگر ان سے گھبرانا ترقی کے راستے بند کردیتا ہے اور دیگر افراد آپ کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔
وہ ان چیزوں کے بارے میں نہیں سوچتے جو ان کے کنٹرول میں نہ ہو

5699316f0120f.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
درحقیقت ہر چیز کو کنٹرول میں لینے کی کوشش کرینا ذہنی بے چینی کا باعث بنتا ہے اس کے برعکس کیا کچھ کرسکتے ہیں اس پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔
وہ دوسروں کو مطمئن ہونے یا نہ ہونے کی پروا نہیں کرتے

569931705ba14.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
اگر آپ دیگر افراد کے خیالات کی بنیاد پر خود کو جج کرنا چھوڑ دیں تو زیادہ مضبوط اور بااعتماد ہوسکتے ہیں۔
وہ ماضی میں کھو کر وقت صرف نہیں کرتے

569931717cd44.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
اس سے کچھ بھی حل نہیں ہوتا بلکہ ڈپریشن کی جانب راستہ کھل جاتا ہے، اس کی بجائے حال سے لطف اٹھائیں اور مستقبل کا منصوبہ بنائیں۔
وہ ایک ہی غلطی بار بار نہیں کرتے

5699316f93fef.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
اپنی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کریں اور غور فکر سے کوئی منصوبہ تحریر کریں تاکہ مستقبل میں وہی غلطی دوبارہ نہ ہو۔
وہ دیگر افراد کی کامیابی سے حسد نہیں کرتے

5699316ec3acb.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
اگر آپ کامیاب بھی ہوجائیں اور ہمیشہ دوسروں کی کامیابیوں سے موزانہ کرتے رہیں تو حقیقی خوشی حاصل نہیں ہوتی۔
وہ پہلی ناکامی پر کبھی ہار نہیں مانتے

56993171a8c7d.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
کامیابی فوری نہیں ملتی اور ناکامی ہمیشہ ایک رکاوٹ ثابت ہوتی ہے جس کو عبور کرنا ہوتا ہے۔
وہ تنہا وقت گزارنے سے خوفزدہ نہیں ہوتے

5699317095fc0.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
تنہائی آپ کو ترقی پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور اس کے نتیجے میں تخلیقی اور دیگر صلاحیتوں کو بھی تقویت ملتی ہے۔
وہ فوری نتائج کی توقع نہیں کرتے

5699316ff2ffd.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
اپنے طویل المعیاد مقاصد کے لیے بلاتکان کام کرنا، اپنی پیشرفت کا جائزہ لینا اور بڑے منظرنامے کو دیکھنا زیادہ اہم ہوتا ہے۔
ماخذ
 
Top