ذوالفقار چیمہ کو آئی جی بنانے کی تجویز سندھ حکومت نے مسترد کر دی

اسلام آباد(عثمان منظور)ایک پولیس افسر جو گوجرانوالہ میں 2010ء کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے لئے نجات دہندہ ثابت ہوا، وہ ا ب ا نسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے منصب کے لئے پیپلزپارٹی کو ناقابل قبول ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کے محکمہ پولیس کے ایماندار افسر ذوالفقار چیمہ کو سندھ پولیس کا چیف بنانا چاہتی ہے تا کہ کراچی میں جاری آپریشن کی مؤثر نگرانی ہو سکے مگر سندھ حکومت کی ترجیحات مختلف ہیں۔ ذوالفقار چیمہ نے کسی تنازع سے بچنے کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ا ٓگاہ کیا کہ اگر صوبائی حکومت انہیں نہیں چاہتی تو ان کا نام واپس لے لیا جانا چاہئے، جب ایک سیاسی جماعت اپوزیشن میں ہو تو وہ اسی وقت راست گو اور ایماندار افسران کو پسند کرتی ہے ، تاہم اقتدار میں آکر ان کی ترجیحات تبدیل ہو جاتی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مستند ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کی خالی پوسٹ کیلئے پرائم منسٹر سیکریٹریٹ اور حکومت سندھ کے درمیان متعدد خطوط کا تبادلہ ہوا ہے، کراچی چیمبر آف کامرس اور صنعت کاروں کی طرف سے بھی وزیراعظم کو خط لکھے گئے ہیں کہ شہر میں جرائم کے خاتمے کےلیے ذوالفقار چیمہ کو تعینات کیا جائے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=178878
 
غیر جانبدار پولیس افسر کی تعیناتی سے انکار سے یوں لگتا ہے کہ کراچی میں امن و امان سندھ حکومت کی ترجیح نہیں ہے۔ بلکہ صرف سیاسی مخالفین کی سرکوبی ان کا مقصود ہے۔
ایسی ہی ایک بات میرے ایک کراچی میں رہنے والے دوست نے بھی بتائی تھی۔
 
Top