دہشت گردی کی شریعت میں گنجائش نہیں ہے : سعودی علما

دہشت گردی کی شریعت میں گنجائش نہیں ہے : سعودی علما
19 ستمبر 2014 (16:35) بین الاقوامی

  • news-1411126519-9144.jpg
  • news-1411126519-9144.jpg
  • news-1411126519-9144.jpg
ریاض، خرطوم (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی اعلیٰ علماءکونسل نے اعلان کیا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی قابل مذمت اور حرام عمل ہے جس کی شریعت میں کوئی گنجائش نہیں ہے ، دہشت گردی عظیم گمراہی ہے جس کے مرتکب کو سخت ترین سزا دے کر ایک مثال بنایا جانا چاہیے۔ علماءکونسل کے سینئر ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امن وامان میں خلل ڈالنا، انسانوں اور سرکاری اور نجی املاک پر حملہ کرنا، انہیں دھماکوں یا کسی بھی طریقے سے تباہ کرنا اور جہازوں کا اغوا یا انہیں نقصان پہنچانا بھی دہشت گردی کے زمرے میں شامل ہے، جسے شریعت نے تخریب کاری اور قابل سزا جرم قرار دیا ہے جبکہ شورش زدہ ممالک میں لڑائی کے لئے لوگوں کو اکسانا بھی فساد کی طرف دعوت دینے کے برابر ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/19-Sep-2014/145018
 
Top