دہشت گردی ریاست کے خلاف جرم ، مصالحت نہیں ہو سکتی : چیف جسٹس

دہشت گردی ریاست کے خلاف جرم ، مصالحت نہیں ہو سکتی : چیف جسٹس

10 جون 2014 (11:35)

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ریاست کے خلاف جرم ہے ،ایسے مقدمات میں مصالحت کیسے ہو سکتی ہے ؟ سپریم کورٹ لاہو ررجسٹری میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سر براہی میں فل بینچ نے دہشت گردی کے مقدمات میں فریقین میں مصالحت سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے مو قف اختیا ر کیا گیا کہ گوجرانوالہ میں چار افراد کو قتل کرنے والے آصف صدیق اور مقتولین کے ورثا کے درمیان صلح ہو چکی ہے ۔ اس موقع پر چیف جسٹس تصدق جیلانی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں ، ایسے مقدمات میں صلح نہیں ہوسکتی ہے ، درخواست گزار آئندہ پیشی پر دلائل دیں ، جسٹس شیخ عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مصالحت کیس میں عدالت عظمی پہلے ہی فیصلہ سنا چکی ہے ۔عدالت نے پراسیکیوٹرجنرل کو اگلے ماہ معاونت کے لئے طلب کر لیا ۔

http://dailypakistan.com.pk/lahore/10-Jun-2014/111337
 
Top