دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ان کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیاجائے:رحمان ملک

دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ان کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیاجائے:رحمان ملک

10 جون 2014 (11:56)

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے، اب بات مذاکرات سے آگے نکل چکی ہے، مذاکرات کرنے کے بجائے حکومت اب دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کریں۔کراچی ایئرپورٹ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال آمد پر رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو دہشت گروں کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہیے، پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں ہمیشہ دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دہشت گردوں کا کراچی ایئرپورٹ پر حملہ لمحہ فکریہ ہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا وقت آگیا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے، مذاکرات کرنے کے بجائے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے، جس جگہ سے دہشت گرد داخل ہوئے انہیں کنٹرول کیا جا سکتا تھا۔حکومتی کارکردگی پر کی جانے والی تنقید سے متعلق رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہر اس اقدام کی حمایت کرے گی جس سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو، ایئر پورٹس وفاق کے زیر انتظام آتے ہیں، سندھ حکومت پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے، انہوں نے حکومت وقت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حساس مقامات پر سیکیورٹی بڑھائی جائے۔

http://dailypakistan.com.pk/karachi/10-Jun-2014/111339
 
Top