دُعا --- جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری

الف نظامی

لائبریرین
و اذا سالک عبادی عنی فانی قریب اجیب دعوۃ الداع اذا دعان فلیستجیبوا لی و لیومنوا بی لعلم یرشدون۔
"الہی جو شان، جو فضل و کمال، جو حسن و جمال جو صوری و معنوی خوبیاں تو نے اپنے حبیبِ مکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں ان کا صحیح عرفان اور پہچان بھی نصیب فرما اور ان کو اس طرح سے بیان کرنے کی توفیق مرحمت فرما جس کے مطالعہ سے تاریک دل روشن ہوجائیں، مردہ روحیں زندہ ہوجائیں ذوق و شوق کی دنیا آباد ہو جائے، جہاں غفلت کی تاریکیاں پھیلی ہوئی ہیں وہاں تیرے ذکرِ پاک اور تیرے محبوبِ مکرم کی مبارک یاد کی قندیلیں فروزاں ہو جائیں"
آمین ثم آمین بجاہ طہ و یس صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم
غبار راہ طیبہ
محمد کرم شاہ
یکم رمضان المبارک 1403 ھجری
بروز دوشنبہ 13 جون 1983 قبل افطارِ صوم​
 
Top