دوران پرواز شِیرخوار بچے کو بہلانے والے پی آئی اے ملازم کیلئے منفردعالمی اعزاز

جاسم محمد

محفلین
دوران پرواز شِیرخوار بچے کو بہلانے والے پی آئی اے ملازم کیلئے منفردعالمی اعزاز
ویب ڈیسک پير 22 مارچ 2021

2157727-pursur-1616433729-221-640x480.jpg

توحید داودپوتہ کو انسانی ہمدردی و برابری کے اعزاز سے نوازا گیا ہے(فوٹو، ایکسپریس)


لاہور: پی آئی اے کے سینیئر پرسر توحید داودپوتہ کو اقوام متحدہ کی جانب سے منفرد اعزاز دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توحید داودپوتہ کی ایک شیرخوار بچے کو دوران پرواز بہلاتے ہوئے تصویر وائرل ہوئی تھی۔ یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد توحید داودپوتہ کی مقامی و بین الاقوامی میڈیا میں بہت حوصلہ افزائی کی گئی۔

عالمی سطح پر پذیرائی کے بعد توحید داودپوتہ کو اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی کی جانب سے انسانی ہمدردی و برابری کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

pia-aizaz-1616433782.jpg


اعزاز حاصل کرنے والے پی آئی اے کے پرسر توحید داؤد پوتہ کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پی آئی اے کے تربیت اور ہماری صدیوں پرانی خاندانی روایات کی بنا پر ملا۔ مجھے اپنا ایک چھوٹا سے فرض ادا کرنے پر سب کی طرف سے بہت حوصلہ افزائی ملی۔
 
Top