دوران سجدہ ناک زمین پر لگانافرض ہے

Wasiq Khan

محفلین
دوران سجدہ ناک زمین پر لگانافرض ہے ۔اللہ تعالى نے اسکا حکم رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کو دیا ہے ۔
اگر ناک سجدہ میں زمین پر نہ لگایا جائے تو سجدہ نہیں ہوتا ۔
امام محمد بن اسماعیل بن ابراہیم بن بردزبہ الجعفی مولاہم رحمہ اللہ المتوفى ۲۵۶ھ اپنی کتاب الجامع الصحیح المسند من أمور رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم وسننہ وأیامہ (المعروف صحیح بخاری) کتاب الأذان باب السجود على الأنف حدیث نمبر ۸۱۲ میں فرماتے ہیں
:
حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ عَلَى الْجَبْهَةِ وَأَشَارَ بِيَدِهِ عَلَى أَنْفِهِ وَالْيَدَيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ وَأَطْرَافِ الْقَدَمَيْنِ وَلَا نَكْفِتَ الثِّيَابَ وَالشَّعَرَ
...... نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے سات ہڈیوں پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے = :۱: ماتھا اور ناک :۲: ,:۳: دونوں ہاتھ :۴:,:۵: دونوں گھٹنے :۶:,:۷: دونوں پاؤں کے اطراف ۔ اور مجھے بال اور کپڑوں کو نہ سمیٹنے کا بھی حکم ملا ہے ۔
 
Top