دوا کاری ایکشن، چند لمحوں میں جوان لڑکی کے جسم کی کھال ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی

x boy

محفلین
دوا کاری ایکشن، چند لمحوں میں جوان لڑکی کے جسم کی کھال ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی
07 مارچ 2014 (20:04)

news-1394204622-5449.jpg
news-1394204629-4268.jpg
news-1394204653-5982.jpg
news-1394204657-8266.jpg
news-1394204662-9962.jpg
news-1394204667-9396.jpg
news-1394204671-1332.jpg



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 17سالہ لڑکی کو سینے کی جلن کی گولیاں کھانے پر شدید ری ایکشن کے نتیجہ میں کھال سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ دوا کھانے کے فوراً بعد اس کے جسم پر سرخ آبلے بن گئے اور کچھ ہی دیر میں اس کی کھال ٹکڑوں کی صورت میں گرنے لگی ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی زندگی بچ جانے کے صرف 10فیصد امکانات تھے۔ عام طور پر اس گولی کو کھانے سے 10لاکھ میں ایک شخص کو ری ایکشن ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ ’زین ٹیک اینی ٹیڈائن‘ نامی یہ دوا سیرپ، گولی اور انجکشن کی صورت میں دستیاب ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ اس کے جسم پر ٹینس گیند کے سائز کے آبلے پڑ گئے تھے۔ حتی کہ اس کی بھنوئیں، ناخن، پلکیں تک جھڑ گئیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ری ایکشن کے فوری بعد ڈاکٹروں نے اسے بہت سی ادویات دیں مگر حیرت انگیز طور پر ڈاکٹر کے ہاتھ لگانے پر اس کی سکن ڈاکٹروں کی انگلیوں سے چپکنے لگی۔ اگلے دن چہرے اور پورے جسم سے کھال اتر گئی۔ڈاکٹروں کی سر توڑ کوششوں کے بعد اس لڑکی کی جان بچا لی گئی .
 
مصیبت کہیں سے بھی آسکتی ہے اس لڑکی کو کیا پتا تھا کہ 10 لاکھ میں سے ایک وہی ہے!
رب کریم عافیت عطا فرمائے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
Top