دلی اور ممبئی میں پی آئی اے کے دفاتر کو بموں سے اڑانے کی دھمکیاں۔۔

حاتم راجپوت

لائبریرین
samuidayscom.jpg

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی انتہا پسند آپے سے باہر ہونے لگے اور دلی اور ممبئی میں پی آئی اے کے دفاتر کو بموں سے اڑانے کی دھمکیاں دے ڈالیں۔
بھارت میں انتہا پسندوں کے سامنے حکومت بے بس نظر آنے لگی ۔ پاکستان ہائی کمیشن اور دوستی بسوں پر حملہ کرنے کی کوشش کے بعد بھارتی انتہا پسند دھمکیوں پر اتر آئے ۔ نئی دلی اور ممبئی میں قائم پی آئی اے کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینے لگے ۔ ان دھمکیوں کے بعد پاکستان نے بھارتی سرکار کو ایک خط لکھا ہے جس میں بھارت کو پی آئی اے کے دفاتر کی سیکورٹی یقینی بنانے کا کہا گیا ہے ۔ خط میں پاکستان نے باور کرایا ہے کہ عالمی سفارتی قوانین کے تحت بھارت اپنے ہاں قائم پاکستانی املاک کی حفاظت کا ذمہ دار ہے ۔ کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات کے بعد سے پاک بھارت تعلقات میں صورتحال کشیدہ ہے۔
حوالہ: http://dunya.com.pk/index.php/taza-tarian/2013-08-12/187512
 
Top