دلچسپ اقوال

یوسف-2

محفلین
(از مسفرہ خان/ مومنہ خان)
٭ ہنسی ایک سستی دوا ہے جسے خریدا نہیں جا سکتا۔
٭ خوبصورتی بدن سے نہیں، اچھے خیالات سے ظاہر ہوتی ہے۔
٭ ذہنی گندگی جسمانی گندگی سے زیادہ بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔
٭ گھٹیا باتیں مت سوچا کرو، اپنے دل و دماغ کو صاف، واضح رکھو ورنہ تمہارے اندر کا عظیم انسان مر جائے گا۔
٭ خراب خیالات ذہن کو مُردہ کردیتے ہیں، ان کی موجودگی میں کوئی پاکیزہ جذبہ، احساس کی دہلیز کو چھو نہیں سکتا۔
٭ زندگی کو ہمیشہ یہ سمجھ کر گزارو کہ اس میں کچھ حصہ دوسروں کا بھی ہے۔
٭ انسان کی شرافت اور قابلیت اس کے لباس سے نہیں اس کے کردار اور گفتار سے ظاہر ہوتی ہے۔
٭ طالب علم میں شرم مناسب نہیں کیوں کہ جہالت شرم سے بدتر ہے۔
٭ کینہ رکھنے سے اپنے ہی دل کے زخم ہرے رہتے ہیں۔
٭ بری عادت بنانا آسان، نبھانا مشکل اور چھوڑنا ناممکن ہے۔
٭ برے لوگوں سے ڈرو اور جو اچھے ہیں ان سے بھی ڈرتے رہو۔
٭ دنیا میں سب سے مشکل کام اپنی اصلاح کرنا اور سب سے آسان کام دوسروں پر نکتہ چینی کرنا ہے۔
٭ بے شک دنیا کی نعمتوں میں سے تجھے اسلام ہی کی نعمت کافی ہے۔
٭ دنیا کا غم دل میں تاریکی پیدا کرتا ہے اور آخرت کا غم دل میں نور پیدا کرتا ہے۔
٭ دنیا کی عزت مال کے ذریعے ہے اور آخرت کی عزت اچھے اعمال کے ذریعے۔
٭ جو دنیا میں منع کی ہوئی چیزوں کو چھوڑ دے اللہ تعالیٰ اس سے محبت فرماتا ہے۔
٭ دنیا کی عزت مال سے، آخرت کی عزت اعمال سے۔
٭ تمام دنیا گھوم کر دیکھ لو، مفلس کے لیے کوئی بھی دروازہ کھلا ہوا نہیں ہے۔
٭ زندگی صرف جینے کا نام نہیں بلکہ اللہ کی عبادت اور دنیا کا خیال رکھنا بھی زندگی ہے۔
٭دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو غرور نہیں کرتے۔​
(بہ شکریہ جسارت سنڈے میگزین 30 ستمبر 2012)
 
Top