دعا

Tahira Masood

محفلین
دعا
معاف کردے میرے مولا اے خدا اے کارساز
اے میرے پیارے میرے مولا اے مرے چاراساز
جسد اپنا لے گری ہوں تیرے در کے سامنے
اور سر گوشی میں اپنے کہہ رہی ہوں تجھ سےرا ز
اےمیرے پیارےمری جاں کی پناہ، نہ منہ کوپھیر
بن کے سائل کر رہی ہوں اپنا دامن میں دراز
تُو تو بن مانگے بھی دیتا ہے تو ہوں مایوس کیوں
میرے رد ہونے کا پھر بنتا نہیں کوئی جواز
میری کوتاہی و غفلت اور گناہ سب معاف کر
میں نہیں چاہتی کروں حکموں سے تیرے احتراز
تُو تو ستر ماؤ ں سے بھی بڑھ کے کرتا ہے پیار
تیرے بن کوئی بھلا کیو ں کر اٹھائے میرے ناز
میرے رب تو مجھکو مثلِ ماں بھی ہےاور باپ بھی
تیری بابت میں تو رہتی ہوں بہت انشاء طراز
سب دعائیں سن لے میری میں بہت رنجور ہوں
مانگتی ہوں یہ دعا پڑھتی ہو ں جب بھی میں نما ز
اک کرشمہ اب دکھا میرے خدا رساں ہوں میں
جلد دکھلا دے میرے اللہ اب کوئی اعجا ز
تو، گنہگار ا ور کافر کو بھی دے دیتا ہے رزق
تو صمد ہے اور رحماں تیری صفتیں دلنواز
میں نہیں جا ؤ ں گی ہر گز چھوڑ کر تیرا یہ در
ما نگتی جاؤ ں گی ہر گز میں نہیں آؤں گی با ز
گر نہ آیا تُو مدد کو پھر بھلا کون آئے گا ؟
ہے یقیں کہ نہ رہے گا اب تو مجھ سے بے نیا ز
اپنی طاقت مجتمع کر کے پکارا ہے تمہیں
تیرے ایوانوں میں پہنچانی ہے اپنی یہ آوا ز
میں بھلا کیوں بیٹھ جاؤں تجھ سے یوں مایوس ہو
جب تجھے بھاتا نہیں مایوس ہونے کا اندا ز
میرے بے چینی و میری بے کسی پہ کر نظر
حاجتیں سب کر روا اے میرے حاجت نوا ز
آمین: طاہرہ مسعود
 
Top