دبلاپا ( کچھ لوگوں سے معزرت کے ساتھ)

خواجہ طلحہ

محفلین
صورت سے نظر آتے ہیں سوکھا ہوا میوہ
اک ٹھیس بھی لگ جائے تو برسوں کی ہے سیوا

آندھی میں کہیں نکلے تو بیوی ہوئی بیوہ
اس پر بھی یہ دبلوں کا ہمیشہ سے ہے شیوہ

غصہ ہے دھرا ناک پر لڑتے ہیں ہوا سے
بندوں سے نہ وہ خوش ہیں نہ راضی ہیں خدا سے

جاں انکی لے لیتی ہے معدے کی خرابی
ہٹنے نہ دیں وہ سامنے پھر بھی رکابی

بکری کی طرح خوب دباکر ہیں وہ کھاتے
لکڑی کی طرح ہیں وہ مگر سوکھتے جاتے

ناخوش ہیں وہ جینے سے انہیں دہر سے نفرت
دینا کو جلائیں انہیں رہتی ہے یہ حسرت

مرتے ہیں تو بدلے کی یہ کرجاتے ہیں صورت
جاتے یہاں چھوڑ کے اولاد بکثرت

انسان کی “امپورٹ“ کا گر جائزہ لیجیے
دبلوں کو ملیں فرسٹ ڈویژن میں نتیجے۔


از :مسڑ دہلوی۔
 

dxbgraphics

محفلین
صورت سے نظر آتے ہیں سوکھا ہوا میوہ
اک ٹھیس بھی لگ جائے تو برسوں کی ہے سیوا

آندھی میں کہیں نکلے تو بیوی ہوئی بیوہ
اس پر بھی یہ دبلوں کا ہمیشہ سے ہے شیوہ

غصہ ہے دھرا ناک پر لڑتے ہیں ہوا سے
بندوں سے نہ وہ خوش ہیں نہ راضی ہیں خدا سے

جاں انکی لے لیتی ہے معدے کی خرابی
ہٹنے نہ دیں وہ سامنے پھر بھی رکابی

بکری کی طرح خوب دباکر ہیں وہ کھاتے
لکڑی کی طرح ہیں وہ مگر سوکھتے جاتے


ناخوش ہیں وہ جینے سے انہیں دہر سے نفرت
دینا کو جلائیں انہیں رہتی ہے یہ حسرت

مرتے ہیں تو بدلے کی یہ کرجاتے ہیں صورت
جاتے یہاں چھوڑ کے اولاد بکثرت

انسان کی “امپورٹ“ کا گر جائزہ لیجیے
دبلوں کو ملیں فرسٹ ڈویژن میں نتیجے۔


از :مسڑ دہلوی۔

جی ہاں سچ کہا ہے۔۔
 
Top