داعش کے سربراہ کو تین ساتھیوں سمیت زہر دینے کی اطلاعات، نامعلوم مقام پر منتقل

کعنان

محفلین
داعش کے سربراہ کو تین ساتھیوں سمیت زہر دینے کی اطلاعات، نامعلوم مقام پر منتقل
05 اکتوبر 2016 (10:27)

رقہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو تین ساتھیوں سمیت زہر دے دیا گیا، زہریلا کھانا کھانے سے چاروں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے بعد انہیں علاج کے کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

”ایکسپریس ٹریبون “ نے عراقی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابوبکرالبغدادی اور ان کے تین کمانڈروں کو زہر دوپہر کے کھانے میں دیا گیا جسے کھانے سے چاروں کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی جس کے بعد انہیں علاج کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق داعش کے سربراہ اور کمانڈروں کے لئے کھانا عراقی ضلع بیاج میں تیار کیا گیا تھا۔ داعش نے ذمہ داروں کو پکڑنے کیلئے کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ 1971 میں عراق میں پیدا ہونے والے البغدادی نے القاعدہ سے علیحدگی کے 2010 میں اسلامک سٹیٹ آف عراق (آئی ایس آئی ایس) کی بنیاد رکھی تھی۔ ابوبکر بغدادی کی قیادت میں داعش نے 2013 کے دوران شام اور عراق کے کئی علاقوں میں غلبہ حاصل کیا،

داعش کے سربراہ کے فضائی حملوں میں زخمی ہونے کی اطلاعات بھی کئی بار آئیں جبکہ متعدد بار انہیں مردہ بھی تسلیم کر لیا گیا لیکن وہ ہر بار دوبارہ منظر عام پر آگئے۔.

امریکہ نے اکتوبر 2011 میں بغدادی کو سرکاری طور پر دہشت گرد قرار دیا تھا اور انہیں پکڑنے یا مارنے کے لئے اطلاع دینے والے کو 1 کروڑ ڈالر کا انعام کا اعلان کیا تھا۔ رواں سال کے آغاز پر بھی امریکہ کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ وہ بغدادی کے پیچھے ہے اور جلد انہیں انجام تک پہنچا دیا جائے گا۔
ح
 
Top