دادو:سستے آٹے کی تقسیم، مظہر الحق کا شہریوں پر تشدد

فخرنوید

محفلین
سستے آٹے کی تقسیم کے دوران شہریوں پر پولیس کا تشدد عام سی بات ہے،،مگر دادو میں آٹے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنے والے غریب شہری صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کے تھپڑوں کا نشانہ بن گئے۔ دادومیں آٹے کی فراہمی کے لئے پانچ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں آٹا حاصل کرنا کسی مہم جوئی سے کم نہیں۔ آج صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کی نگرانی میں آٹے کی تقسیم کی گئی۔ رش زیادہ ہونے کے باعث تقسیم بدنظمی کا شکار ہوگئی۔
57390_big.jpg

اس دوران صوبائی وزیر نے شہریوں کو قطار میں رہنے کی ہدایت کی اور کئی افراد کو تھپڑ رسید کردیے۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی قلت حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ مگر حکومتی نمائندے عوام کی مدد کے بجائے انہیں تھپڑ مار رہے ہیں۔ جو سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے پیر مظہر الحق کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے اعلانات نہ کرے جو غریب شہریوں کی تذلیل کا باعث ہوں۔
 
انہی غریب لوگوں نے ہی غالباً اس کو ووٹ دے کر اپنے سر پہ سوار کیا تھا۔ اب اس کا مزہ بھی چکھیں۔

اسی ہڑبونگ میں وزیر صاحب کو بھی دو چار تھپڑ لگ جاتے تو کیا ہی بات تھی۔
 

arifkarim

معطل
ہاہہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔
جو ملک خود آٹا پیدا کرنے کی سہولت ہونے کے باوجود باہر سے مہنگے داموں آٹا منگوائے اسکو تھپڑ نہیں تو کیا اور ہار ملیں گے؟!
ہاہاہاہا
 
Top