خیبر ایجنسی: فضائی کارروائی میں 'دہشت گردوں' کے متعدد ٹھکانے تباہ

خیبر ایجنسی: فضائی کارروائی میں 'دہشت گردوں' کے متعدد ٹھکانے تباہ
ظاہر شاہ تاریخ اشاعت 24 ستمبر, 2014
5422583c36977.jpg

5422583c36977.jpg

فائل فوٹو—۔
خیبر ایجنسی: وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں شدت پسندوں کے متعدد مبینہ ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

جبکہ متعدد عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام نے ذرائع حوالے سے بتایا ہے کہ خیبرایجنسی کے علاقے کوکی خیل میں فضائی کارروائی کئی گئی، جس میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

کاروائی میں مبینہ دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں جبکہ متعدد عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

نمائندے کے مطابق میڈیا کو مذکورہ علاقے تک براہ راست رسائی نہ ہونے کے باعث آزاد ذرائع سے واقعہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

زیادہ تر معلومات سیکیورٹی فورسز یا مقامی ذرائع سے موصول ہوتی ہیں، تاہم آئی ایس پی آر نے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 12 جون کو آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اب تک 900 سے زائد ملکی و غیرملکی دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو دہشت گردوں سے خالی کرانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دور دراز علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔
http://urdu.dawn.com/news/1010015/
 
Top