خیالستان کی خوشبو -

عظیم

محفلین
ایک مولانا صاحب فرما رہے تهے -
اوہ تو یہ معاملہ تها - میں بهی کہوں کہ انسان خود کی فکر میں لگا رہے یا دوسروں کا خیال کرے -
میں چونک گیا - اجی محترم یہ کیا فرما رہے ہیں - شاید میرے چہرے پر چهائی ہوئی اس حیرانی کو دیکه مولانا صاحب جان گئے ہوں کہ ان صاحب نے میری بات کا غلط مطلب لے لیا ہے - اس سے پہلے کہ یہ جناب مجه پر کوئی طعنہ دے ماریں - ذرا اپنی بات کی وضاحت کردوں -
بهئی اہل نظر ہیں دیکه لیتے ہوں گے چہروں سے رنگوں کا اڑ جانا -
فرمانے لگے -
حضور اللہ بہتر جاننے والا ہے - ہم تو اپنی آنکهوں دیکها بتاتے ہیں اور سوچا سمجها سمجهاتے ہیں -
بات کو مختصر کرتے ہوئے گویائے -
جناب کبهی دل لگا کر دیکهئے گا اپنا خیال نہیں رہتا -
سبحان اللہ - کیا بات کہہ گئے محترم - یعنی دل لگا لینے سے اپنا خیال نہیں رہتا تو دوسروں کا واجب ہوا - اللہ ، کیا محبت ہو اس ایک دوسرے کے خیال میں - اس دل لگی کے بعد --
 
Top