خبیر پختونخواہ میں ایف آئی آر کا آن لائن نظام

علی خان

محفلین
خیبر پختونخواہ کی پولیس نے ملک میں پہلی بار، عوام کو آن لائن یعنی انٹرنیٹ کے ذریعے ایف آئی آر درج کرانے کی سہولت دی ہے۔اس اقدام سے اب توقع ہے کہ انہیں تھانوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
گذشتہ ماہ، انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خواہ، احسان غنی نے پولیس کی سرکاری ویب سائٹ کا افتتاح کیا تھا۔
قواعد و ضوابط کے تحت شکایات کنددگان ، اس ویب سائٹ پر موجود ایک آن لائن فارم بھر کر ایف آئی آر درج کرا سکیں گے جس کے بعد ایک خود ساختہ ایف آئی آر شناخت نمبر خود بخود آپ کے سامنے آ جائے گا۔
آن لائن فارم میں دی گئی معلومات کو متعلقہ ایس ایچ او، ڈی پی او اور آر پی او کو ای میل کر دی جائیں گی۔
شکایت کنندہ کے بارے میں معلومات کی تصدیق نادرا سے ہوگی اور پھر اس شخص کو فون یا ای میل کے ذریعے مزید کارروائی کے بارے میں بتا دیا جائے گا۔
خیبر پختونخواہ کی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔
ایف آئی آر کی ویب سائٹ لنک کھولنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔
خبر ماخذ
 
Top