خانہ جنگی سے دو انچ دور ۔۔ ( جاوید چوہدری )

سارہ خان

محفلین
کل کے ایکسپریس اخبار سے جاوید چوہدری کا کالم ۔۔

۔
1100295174-2.gif
 

خرم

محفلین
کون جاگے اور کس کے لئے بھائی؟ مُلا کے لئے، بے نظیر کے لئے، نوازشریف کے لئے؟ کس کے لئے؟ لوگ پیروی کرتے ہیں اور کریں گے مگر کس کی؟ پرسوں ایک وکیل صاحب سے بات ہو رہی تھی۔ ان سے جب یہ سوال کیا تو وہ فرمانے لگے کہ ہر وکیل لیڈر ہے۔ میں نے عرض کی کہ بھائی لیکن لوگ ایک لیڈر کے پیچھے چلتے ہیں۔ ان کا خیال یہ تھا کہ وکیل عوام کی مدد کے بغیر ہی انقلاب لے آئیں گے اور مجھے اس بات کا قوی امکان لگتا ہے کہ وکلاء برادری اسی طرح سوچ رہی ہے۔ جب کوئی عوام کو اس قابل ہی نہیں سمجھتا کہ انہیں اپنے ساتھ ملائے، انہیں اپنے جیسا سمجھے تو میرے بھائی عوام کس کے لئے جاگیں؟ کوئی ایک نام تو بتا دو جس کے دل میں لوگوں کا درد ہو، جو انہیں آسائشیں دینا چاہتا ہو، ان کے دکھوں‌پر مرہم رکھنا چاہتا ہو، ان کے آرام کو اپنے آرام پر فوقیت دینا چاہتا ہو، ان کے سکون پر اپنا سکون برباد کرنا چاہتا ہو۔ کوئی ایک نام؟
 

سارہ خان

محفلین
عوام کسی کے لئے نہ جاگیں ۔۔ اپنے لئے جاگیں ۔۔ کیوں چلتے ہیں ان لیڈرز کے پیچھے جن کے دل میں کوئی درد نہیں عوام کا ۔۔ یہ لیڈرز کچھ بھی نہیں عوام کی‌حمایت کے بغیر ۔۔ کیوں آنکھیں بند کئے ہر بار بے وقوف بن جاتی ہے عوام ان کے ہاتھوں ۔۔۔
 

خرم

محفلین
سارہ بہنا جاگنے کے لئے جگانے والا چاہئے۔ حدیث شریف ہے کہ لوگوں کی اکثریت اونٹوں کی مانند ہوتی ہے۔ اس سے مراد یہ کہ انہیں ہمیشہ ایک راہبر چاہئے ہوتا ہے جس کی وہ پیروی کریں۔ جب تک وہ نہیں ملتا، کچھ نہیں‌ہونے کا۔ لوگ خود سے جاگیں گے تو ایک دوسرے کا ہی خون بہائیں گے۔
 

سارہ خان

محفلین
ہم لوگ اتنے مجبور اور بے بس ہو چکے ہیں مغربی قوتوں کے آگے اتنے بلیک میل ہو رہے ہیں کہ کوئی سچا لیڈر سامنے ایا بھی تو شاید وہ بھی کچھ نہ کر سکے اب ۔۔

قائد اعظم نے پاکستان بننے کے بعد سرکاری ملازمین ( جن میں صدر اور زیر اعظم بھی شامل ہیں ) کو کچھ نصیحتیں کی تھیں کہ " اگر تم لوگ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہو تو غریب لوگوں کی بھلائی کے لئے جان توڑ کوششیں کرو ۔۔یاد رہے دنیا میں تمہارے ضمیر سے زیادہ اور کوئی بھی چیز نہیں ۔۔ تمہیں ایک دن اللہ کے آگے حاضر ہونا ہے ۔۔ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کرو تا کہ آللہ کے سامنے خود اعتمادی سے کہہ سکو کہ ہاں ہم پر جو فرائض تھے وہ ہم نے ایمانداری سے پورے کیے ۔۔۔
اگر پاکستان کا وقار بلند کرنا چاہتے ہو تو کسی بھی قسم کے دباؤ کا شکار ہوئے بغیر اپنے فرائض بے خوفی اور بے غرضی سے ادا کرتے رہو ۔۔ "

کاش کہ ہم لوگوں نے ان کی باتوں پر عمل کیا ہوتا تو آج یہ حال نہ ہوتا ۔۔۔:(:(
 
سارہ بہنا جاگنے کے لئے جگانے والا چاہئے۔ حدیث شریف ہے کہ لوگوں کی اکثریت اونٹوں کی مانند ہوتی ہے۔ اس سے مراد یہ کہ انہیں ہمیشہ ایک راہبر چاہئے ہوتا ہے جس کی وہ پیروی کریں۔ جب تک وہ نہیں ملتا، کچھ نہیں‌ہونے کا۔ لوگ خود سے جاگیں گے تو ایک دوسرے کا ہی خون بہائیں گے۔

خرم آپ کے گھر پر کوئی ڈاکا مارے اور ساتھ میں آپ کے تین رشتہ داروں کو اٹھا کر بھی لے جائے تو کیا آپ کسی لیڈر کا انتظار کریں گے کہ وہ باہر نکلے آپ کی قیادت کرے اور آپ کو انصاف دلائے یا آپ کسی کا انتظار کیے بغیر خود ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیں گے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف۔

یہ مردہ سوچ ہی تو قوم کی تباہی کا باعث بن رہی ہے کہ لیڈر کہاں ہے ہم نے اس کے پیچھے نکلنا ہے۔

امریکہ اور برطانیہ میں عراق جنگ کے خلاف لاکھوں لوگ کس لیڈر کی قیادت میں نکلے تھے؟؟؟؟؟؟؟؟/

اور ابھی ایک ماہ بھی نہیں ہوا کہ لاکھوں گا مجمع بینظیر جیسی کرپٹ سیاستدان کے استقبال کے لیے نکلا تھا یاد ہی ہوگا آپ کو۔

چیف جسٹس کی حمایت میں ہزاروں لوگ نکلے تھے اسے بھی چند ہی ماہ ہوئے ہیں۔
 

خرم

محفلین
نہیں محب بھائی گھر کا بھی تو کوئی سربراہ ہوتا ہے نا۔ اب آپ نے خود ہی بیان فرما دیا کہ لوگ بے نظیر کے لئے آئے، جسٹس افتخار کے لئے آئے تو کسی چہرہ کسی فرد کے لئے آئے نا۔ اب اگر کوئی فرد نہیں ہوگا تو چھوٹے چھوٹے افراد ہوں گے اور پھر خاکم بدہن افغانستان والا حشر ہوگا۔ لوگوں کے سیلاب کو نظم و ضبط میں رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے وگرنہ انقلابِ فرانس جیسے مناظر پیش آتے ہیں اور میں تو ایسے حالات سے پناہ مانگتا ہوں۔
 
خرم اگر گھر کے سربراہ کو اٹھا لیا گیا ہو تو !!!!!!!!!!!!!

کل تو لوگ صرف چیف جسٹس کے لیے آئے تھے آج تو 75 جج ہیں ایک کے مقابلے میں 75 لیڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس کے علاوہ ایک اور شخص کا نام بھی لے لیتا ہوں صرف لیڈر کو ڈھونڈنے کے شوقین لوگوں کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عمران خان بھی لوگوں کو منظم کر رہا ہے۔

سڑک پر نکل آنے کا مطلب خدانخواستہ خون خرابہ یا توڑ پھوڑ تو نہیں یہ تو فقط احتجاج ریکارڈ کرانے کا طریقہ ہے۔
 

خرم

محفلین
بھائی چلیں اگر کوئی اور نہیں ملتا تو عمران خان ہی سہی۔ بس کوئی ہونا چاہئے کہ ہجوم جس کی بات سُنے اور مانے وگرنہ ہجوم کی اپنی ایک سائیکی اور مکینکس ہوتی ہے اور اگر اس پر قابو پانے والا کوئی نہ ہو تو اپنا ہی گھر جل جاتا ہے۔
 
Top