حکومت گرانے کے لیے میڈیا ہمارا ساتھ دے، آصف زرداری

جاسم محمد

محفلین
حکومت گرانے کے لیے میڈیا ہمارا ساتھ دے، آصف زرداری
ویب ڈیسک
1533859-asifzardari-1549103449-645-640x480.jpg

انشاء اللہ میں کشمیر کو اپنی زندگی میں آزاد دیکھوں گا، آصف زرداری فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے میڈیا ہمارا ساتھ دے ہم صحافیوں کی مشکلات میں ان کا ساتھ دیں گے۔

اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر سے متعلق اے پی سی میں خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی معاملات پر سیاسی جماعتوں کی پوزیشن مختلف ہوسکتی ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر تمام پاکستانیوں کا ایک ہی موقف ہے، ہم کشمیر کو خود سے الگ نہیں کرسکتے کشمیر ہمارے خون میں شامل ہے، کشمیر ہم سے اور ہم کشمیر سے جدا نہیں ہوسکتے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو سمجھنا چاہیے کہ کشمیر پر حکومت کا نہیں پورے پاکستان کا ایک ہی موقف ہے، پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر سے متعلق آواز بلند کی، بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر پر بات ہوئی، بلاول اور آصفہ بھی مسئلہ کشمیر کو سمجھتے ہیں اس پر آواز بلند کررہے ہیں، ہم کشمیر کو کبھی نہیں بھولیں گے، کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان آمریت کے دور میں پہنچا، کشمیر کاز پر تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، انشاء اللہ میں کشمیر کو اپنی زندگی میں آزاد دیکھوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ میڈیا ہمارے ساتھ حکومت گرانے کے لئے کندھا ملائے ہم آپ کے ساتھ ملائیں گے۔
 

آورکزئی

محفلین
محمد جاسم بھائی ۔۔۔ یہ خبر درست ہے یا غلط ۔۔۔
نئی ویزہ پالیسی تبلیغ کی غرض سے بیرون ملک سےآنےوالےمسلمانوں کیلئےتبلیغی ویزاکااجراء45دن کی مدت کیلئےکیاجائےگا
عیسائی مشنری/مسیحت کی تبلیغ وترویج کےلئے بیرون ملک سے آنےوالے عیسائیوں کے لئے "مشنری ویزا" کا اجزاء ایک سال کے لئے کیا جائے گا!
 

جاسم محمد

محفلین
محمد جاسم بھائی ۔۔۔ یہ خبر درست ہے یا غلط ۔۔۔
نئی ویزہ پالیسی تبلیغ کی غرض سے بیرون ملک سےآنےوالےمسلمانوں کیلئےتبلیغی ویزاکااجراء45دن کی مدت کیلئےکیاجائےگا
عیسائی مشنری/مسیحت کی تبلیغ وترویج کےلئے بیرون ملک سے آنےوالے عیسائیوں کے لئے "مشنری ویزا" کا اجزاء ایک سال کے لئے کیا جائے گا!
تبلیغی ویزہ سے مراد تبلیغی جماعت کے سالانہ اجتماع میں شرکت کے لئے آنے والے غیرملکی ہیں۔ جن کو عرصہ دراز سے 45 دن کے ویزہ کا اجراء کیا جاتا رہا ہے۔ اس حوالہ سے نئی حکومت نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔
Pak visas for 70,000 foreign Tablighis last year
423795_4253505_Dxxna_0XgAEbIhN_updates.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
سمجھ نہیں آرہا ہے کہ خود بےوقوف ہو یا ہمیں بےوقوف سمجھ رہے ہو!
ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست کا آغاز جنرل ایوب خان کی کابینہ میں آپریشن جبرالٹر سے ہوا تھا۔جب فوج اس آپریشن کے بعدکشمیر فتح کرنے میں ناکام رہی۔ اور بھارت سے تاشقند معاہدہ کرنا پڑا۔ تو بھٹو صاحب نے اس معاہدہ کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ جو اندرون سندھ میں بھٹو زندہ ہے کےنام سے آج بھی مقبول ہے۔
 
Top